محقق علماء کا اختلاف
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۱۵
رہتا ہے ۔ اس کے بعد وہ بلا تاخیر جان لیں گے کہ ان کی حیثیت کیا ہے ۔ انہیں اہلِ عالم کے سامنے کون سا کردار ادا کرنا ہے ۔ یہ دریافت مسلمانوں کے لیے زندگی کے تمام راستے کھول دے گی ۔ کوئی بھی دروازہ ایسا نہیں ہو گا جو اس کے بعد انہیں اپنے اوپر بند نظر آئے ۔
محقق علماء کا اختلاف
علماء کی اکثریت کا دعویٰ اگرچہ یہی ہے کہ چوتھی صدی ہجری کے بعد اجتہاد مطلق کا دروازہ بند ہو چکا ہے ، اب صرف اجتہاد مقید کا دروازہ کھلا ہوا ہے ۔ مگر محقق علماء کی ایک تعداد اس نقطہ نظر کو نہیں مانتی ۔ اس نے اس کو بے بنیاد قرار دے کر اسے رد کر دیا ہے ۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس مشہور حدیث کے مطابق ہے جس میں آپ نے فرمایا کہ اللہ میری امت کو کبھی ضلالت پر جمع نہیں کرے گا (إن الله لا يجمع أمتي على ضلالة) الترمذی، کتاب الفتن، بحوالہ جامع الاصول في احاديث الرسول ١٩٦/٩ یہ رائے کہ اب چار مروجہ فقہی اسکول کے باہر جا کر اجتہاد نہیں کیا جا سکتا ، یقینی طور پر خدا کے دین میں ایک انحراف ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود نے فرمایا کہ تم میں سے کسی شخص سے جب سوال کیا جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ کتاب اللہ میں دیکھے ۔ اگر وہ اس میں نہ پائے تو سنت رسول میں دیکھے ۔ اگر اس میں بھی نہ پائے تو جس پر مسلمان مجتمع ہوئے اس میں دیکھے ۔ اور اگر اس میں بھی نہ پائے تو اس کو چاہیے کہ وہ خود اجتہاد کرے ( اذا سئل احدكم فلينظر في كتاب الله فإن لم يجد ففي سنة رسول الله فإن لم يجد، فيها فلينظر فيما اجتمع عليه المسلمون، وإلا فليجتهد) جامع الاصول ١٩٦/٩ مذکورہ حدیث رسول کے مطابق ، ضروری تھا کہ سارے ہی علماء انحراف میں مبتلا نہ ہوجائیں۔ ۔ کچھ علماء پھر بھی موجود رہے ہیں جو اس معاملہ میں امر حق کا اعلان کریں ۔ چنانچہ ہر دور میں ایسے محقق علماء اٹھتے رہے ہیں جنھوں نے دین میں اس فکری انحراف کی تردید کی ہے ۔ یہاں ہم چند را ئیں نقل کرتے ہیں : علامہ بحر العلوم عبد العلی حنفی نے لکھا ہے کہ کچھ لوگوں کا قول ہے کہ اجتہاد مطلق ائمہ اربعہ کے ساتھ ختم ہو گیا ۔ یہاں تک کہ ان کا دعویٰ ہے کہ اب امت پر ان چاروں میں سے کسی ایک امام کی تقلید واجب ہے ۔ مگر یہ سب محض بے عقلی کی باتیں ہیں جس پر وہ کوئی دلیل نہیں دے سکے ہیں ۔ ان کی اس بات کا کوئی اعتبار نہیں کیا جائے گا ۔ ایسے لوگوں پر وہ حدیث صادق آتی ہے جس
‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues