Al-Risala · April 1996 · page 44

منیجر ماہنامہ الرسالہ

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۶، صفحہ ۴۴

دورِ اول کے اہل ایمان نے جنت کی تصویریں دیکھے بغیر جنت پر یقین کیا تھا۔ آج کے لوگ جنت کی تصویریں دیکھنے کے باوجود اس پر یقین کرنے میں ناکام ہیں۔ کیسی عجیب تھی پچھلے لوگوں کی کامیابی اور کیسی عجیب ہے موجودہ لوگوں کی نامرادی۔

وحید الدین ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۳ اعلان الرساله کا شمارہ مئی ۱۹۹۴ء "دین انسانیت" نمبر ہوگا۔ اس میں اسلام کی اخلاقی اور انسانی تعلیمات بیان کی گئی ہیں۔ الرسالہ میں اشاعت کے بعد ان شاء اللہ اس کو علیحدہ پمفلٹ کی صورت میں بھی "دین انسانیت" کے نام سے شائع کیا جائے گا۔ یہ مجموعہ مثبت انداز میں اس پروپیگنڈے کی تردید ہے کہ اسلام تشدد اور جنگ کا مذہب ہے۔

منیجر الرسالہ خصوصی اعلان دفتر میں ماہنامہ الرسالہ کے پرانے متفرق شمارے (اردو، ہندی اور انگلش تینوں زبانوں میں) بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں، جس کو افادہ عام کی غرض سے نہایت ارزاں قیمت پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک شمارہ کی قیمت ۲ روپے ہوگی۔ جب کہ ۱۰۰ یا اس سے زائد شمارے منگوانے کی صورت میں مزید ایک روپے کی تخفیف کردی جائے گی۔ یعنی ٫۱ روپے میں ۱۰۰ شمارے۔ نیز ڈاک خرچ بھی کہتر کے ذمہ ہوگا۔

قارئین سے گزارش ہے کہ وہ بطور خود اور مقامی اصحابِ خیر کو ترغیب دے کر اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ تاکہ الرسالہ کے دعوتی اور تعمیری مشن سے وہ لوگ بھی آشنا ہو جائیں جو اب تک کسی وجہ سے آشنا نہ ہو سکے۔

منیجر ماہنامہ الرسالہ

‹ Previous page Next page › Contents of April 1996 All issues

Printed page