نقل خط مولانا سید ابوالحسن علی ندوی
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۶
نقل خط مولانا سید ابوالحسن علی ندوی
فاضل گرامی و محب سامی مولانا وحید الدین خاں صاحب وفقہ اللہ لما یحب ویرضی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید ہے کر مزاج بخیر ہو گا۔ "الرسالہ" بابت ستمبر ۱۹۹۵ء چند دن ہوئے ملا۔ اس میں آپ کا فاضلانہ مضمون "یکساں سول کوڈ" مطالعہ میں آیا۔ ہمارے علم میں یہ پہلا فاضلانہ ومبصرانہ مضمون ہے جس میں یونیفارم سول کوڈ کا عالمانہ، مبصرانہ جائزہ لیا گیا ہے، اور تقابلی مطالعہ، ماہرین فن اور قانون سازوں کے بیانات و تجزیہ کی روشنی میں اس کی سطحیات اور عدم ضرورت ثابت کی گئی ہے۔ آپ ہماری طرف سے اس پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ اگر اس کو الگ رسالہ کی صورت میں شائع کر دیں اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی شائع ہو جائے تو بہت مفید ہوگا۔ انگریزی ترجمہ ماہرین قانون اور سپریم کورٹ کے ججوں کو بھیجا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ آپ سنجیدگی سے اس پر غور فرمائیں گے اور عجلت سے کام لیں گے۔ جی چاہتا ہے کہ آپ کی قوت فکر یہ، وسعت مطالعہ، اور ایسے مسائل کے جائزہ لینے کی صلاحیت، اسی طرح کے موضوعات و مقاصد میں صرف ہوں اور ملت و ملک دونوں کو اس سے فائدہ پہنچے۔ ہم نے یہ نمبر محفوظ کر لیا ہے۔ وہ ایک مرجع اور مآخذ کی حیثیت سے کام دے گا۔ امید ہے کہ مزاج ہر طرح بعافیت ہوگا۔
والسلام، طالب دعا، ابوالحسن علی ندوی ۲۰ اگست ۱۹۹۵ء نقل خط امیر جماعت اسلامی ہند برادر محترم مولانا وحید الدین خاں صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوگا۔ آپ سے ۱۳ جون کی ملاقات کے بعد میں بھی کچھ ایسا مصروف ہو گیا کہ خواہش کے باوجود ملاقات کر سکا اور نہ ہی فون پر بات ہو سکی۔ معذرت خواہ ہوں۔ "دعوت" اور "زندگی" پابندی سے مل رہے ہوں گے۔ آپ کے نام روانہ کرنے کی اور جاری کر دینے کی تاکید کہ دی تھی اور در میان میں معلوم بھی کرتا رہا ہوں تو یہی اطلاع ملی کہ آپ کے نام "دعوت" جاری ہو چکا ہے اور برابر جا رہا ہے۔
میں ۱۱ اگست کو ایران گیا تھا، ۱۹ کو لوٹ آیا۔ ایران کے تاثرات ستمبر کے دعوت میں شائع
‹ Previous page Next page › Contents of April 1996 All issues