The two world knew little of one another.
الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۶۳
(great fire) کہا جاتا ہے۔ اس آگ میں لندن کا تقریباً دو تہائی حصہ تباہ ہوگیا تھا۔ تیرہ ہزار مکانات جل کر خاک ہوگئے۔
لندن کی سڑکوں پر چلنا اس سے بہت زیادہ مختلف تجربہ ہے، جو دہلی میں پیش آتا ہے، یہاں ہارن کی آوازیں نہیں۔ ہوائی کثافت موجود ہے مگر وہ دہلی کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔ اگر چہ گاڑیوں کی تعداد یہاں دہلی سے زیادہ ہے۔ سڑک کے کنارے فٹ پاتھ کی دکانداری کا یہاں کوئی وجود نہیں۔ جس علاقہ میں بھی میں گیا مجھے صفائی اور باقاعدگی نظر آئی۔ پرانی اور شور مچاتی ہوئی چلنے والی گاڑیاں کہیں نظر نہیں آئیں ۔ لوگ نظم کے ساتھ ادھر اُدھر جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سڑکوں پر کہیں ٹوٹ پھوٹ دکھائی نہیں دی جو کہ دہلی وغیرہ میں عام ہے۔
ایک مرتبہ میں ایک سڑک پر جارہا تھا کہ ایک بڑی گاڑی آواز لگاتی ہوئی اور تیزی سے بھاگتی ہوئی نظر آئی۔ یہ ایمبولنس کی گاڑی تھی۔ یہاں کوئی گاڑی جب بھی اس طرح سڑک پر دوڑ رہی ہو تو سمجھ لیجئے کہ وہ یا تو ایمبولنس کی گاڑی ہے یا فائر بریگیڈ یا پولیس کی ۔ ایک عرب نوجوان سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ انڈیا اور یو کے میں یہ فرق ہے کہ یہاں ہر چیز میں اسٹینڈرڈائزیشن ہو چکا ہے۔ مگر انڈیا میں کسی چیز کا کوئی اسٹینڈر نہیں ۔ وہاں کا معروف اصول یہ ہے : سب چلتا ہے۔ برطانیہ کی اسٹیٹ جدید اصطلاح کے مطابق ویلفیر اسٹیٹ ہے۔ یہاں تعلیم، علاج، ہر چیز فری ہے۔ قیمتیں دوسرے ملکوں کے مقابلہ میں بہت کم ہیں۔ ایک عرب نوجوان جو یہاں شادی کرکے رہ رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر میں اپنی ماں کو بلاؤں تو جب تک وہ یہاں رہیں گی، اگر میں چاہوں تو اس پوری مدت کے لئے ان کا خرچ حکومت سے وصول کرسکتا ہوں۔ ان چیزوں کا سب سے زیادہ فائدہ غالباً ہندوستان اور پاکستان کے باشندوں نے اٹھایا ہے۔ لیکن اگر آپ لوگوں سے ملیں تو یہاں کے نظام سے سب سے زیادہ شاکی ہندوستانی اور پاکستانیوں ہی کو پائیں گے ۔ ملے ہوئے کو نہ دیکھنا اور نہ ملے ہوئے کو دیکھنا یہ ان کا عام مزاج بن گیا ہے۔ یہاں بھی اور خود اپنے ملک میں بھی۔ ہوٹل میں کانفرنس کے شر کا ء کے لئے خالص "انڈین فوڈ" کا انتظام کیا گیا تھا۔ ناشتے کی میز پر میرے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک صاحب نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے لوگ یہاں فوڈ کا بہت بڑا بزنس کر رہے ہیں۔ انھوں نے انڈین فوڈ کو نئے طریقہ پر بنا کر اور اس کو ماڈرن پیکنگ
‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues