Al-Risala · June 1996 · page 41

۳۵ الرسول جون ۱۹۹۶

الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۴۱

تاہم یہ بات میں قرآن و سنت والے اسلام کے بارے میں کہہ رہا ہوں ۔ جہاں تک اس اسلام کا تعلق ہے جس کی نمائندگی موجودہ زمانہ کے مسلمان کر رہے ہیں، وہ بھی بڑی حد تک غیر معقول صورت اختیار کر چکا ہے۔ وہ اضافوں کے نتیجہ میں دین بدعت ہے نہ کہ دین مسنون۔ کچھ مسلم مفکرین نے بطور خود اسلام کا ایک انقلابی ایڈیشن نکالا ہے۔ مگر یہ انقلابی ایڈیشن حقیقۂ ایک محرف ایڈیشن ہے۔ اس خود ساختہ اسلام نے لوگوں کو اسلام سے قریب کرنے کے بجائے انھیں اسلام سے دور کر دیا ہے۔ مسلم ملکوں میں بھی اور غیر مسلم ملکوں میں بھی۔ اس قسم کے کچھ انقلابی نوجوانوں سے لندن میں ملاقات ہوئی ۔ ان کا تعلق تونس سے تھا۔ انھوں نے آٹھ صفحہ کا اپنا "نشریہ سیاسیہ" دیا جس کو وہ مہینہ میں دو بار شائع کرتے ہیں۔ اس "نصف شہر یہ" کا نام ہے، تونس الشہید ۔ یعنی مقتول تونس ۔ ان کے نزدیک تونس کے موجودہ حکمرانوں نے تونس کو اسلامی اعتبار سے قتل کر ڈالا ہے۔ اسی قسم کے جنونی لوگ ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس موت کی خوراک تو بہت ہے، مگر ان کے پاس آج کے انسان کے لئے زندگی کا کوئی پیغام نہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مکمل اسلام کے علم بردار ہیں۔ حالانکہ ان کے پاس محرف اسلام کے سوا اور کوئی چیز نہیں۔

۳۱ اگست کو فیسٹیول کا دوسرا دن تھا۔ مخصوص روایتی انداز میں ہم لوگ جلسہ گاہ کے اندر لیجائے گئے۔ جب میں ڈائس پر پہنچ کر اپنی نشست گاہ پر بیٹھا تو نظر آیا کہ لمبا پھیلا ہوا شامیا نہ اس سرے سے اس سرے تک پورا بھر چکا ہے۔ لوگ وقت سے پہلے ہی آکر اپنی جگہ بیٹھ چکے ہیں۔ یہاں ہر روز تمام شرکاء کومفت لنچ دیا جاتا ہے۔ آج سولہ ہزار افراد نے یہاں کھانا کھایا۔ اگر واپس جانے والوں کی تعداد کو شامل کر لیا جائے تو غالبًا تمام شرکاء کی تعداد ۲۵ ہزار کے قریب ہوگی۔ آج پہلی تقریر ایک جینی پیشو اشری چتر بھانو جی کی ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ جب وہ ۷۰ سال کے تھے تو انھوں نے مہا ویر کا ایک واقعہ پڑھا۔ اس میں انھوں نے بتایا تھا کہ جس طرح چھوٹے سے بیج کے اندر ایک پورا درخت ہوتا ہے، اسی طرح تمہاری آتما کے اندر پر ماتما چھپا ہوا ہے۔ اس کو جان لو تو تم پر ماتما ہو جاؤ گے۔ اس کو پڑھ کر میرے اندر انقلاب آگیا۔ اس کے بعد میں سنیاس لے کر گھر سے نکل گیا۔ اب میں ۲۰ سال کا ہوں۔ اب بھی روزانہ اٹھارہ گھنٹہ

‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues

Printed page