Al-Risala · June 1996 · page 42

۳۵ الرسول جون ۱۹۹۶

الرسالہ، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۴۲

کام کرتا ہوں، پر مجھ کو تھکاوٹ نہیں لگتی ہے۔ اس لئے کہ میں آپ لوگوں کا آشیرواد لیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ رام اجودھیا میں نہیں ہے، رام گھٹ گھٹ میں ہے۔

ان کا ایک سنٹر بمبئی میں ہے اور دوسرا امریکہ میں۔ اس کا نام جین میڈیٹیشن سنٹرہے۔ انھوں نے بتایا کہ جب میں امریکہ گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ گائے جب تک دودھ دیتی ہے لوگ اس کو پالتے ہیں۔ اور جب دودھ دینا بند کر دیتی ہے تو وہ فوراً سلاٹرہاؤ س کو ٹیلی فون کرتے ہیں کہ یہ گائے ہم کو نہیں چاہئے۔ اس کے بعد سلاٹر ہاؤ س والے اس گائے کو ذبح کرنے کے لئے اٹھا لے جاتے ہیں اور دوسری گائے ان کے یہاں پہنچا دیتے ہیں۔ یہ دیکھ کر میں نے طے کیا کہ آج کے بعد میں دودھ، مکھن، دہی، کوئی چیز نہیں کھاؤں گا۔ آج تک میں اسی پر قائم ہوں۔ اس طرح چند تقریریں ہوئیں۔ ۱۲ بجے مائک پر اعلان کیا گیا کہ اب شری پوجیہ مراری با پوکے چرنوں میں پرارتھنا ہے کہ وہ اپنی کتھا سے ہم سب کو آشیرواد دیں۔ حسب معمول آٹھ سازندوں کی ٹیم کے ساتھ انھوں نے اپنی کتھا شروع کی۔ انھوں نے گوسوامی تلسی داس کی رامائن کا ایک حصہ پڑھا۔ کتھا کے آغاز میں بہت دیر تک "شری رام جے رام جے جے رام" کا لفظ آتا تھا۔ ہندو ذہن میں رام کا درجہ وہی ہے جو مسلمان کے ذہن میں خدا کا ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ جینی پیشوا نے ان کے جلسہ میں رام پر تنقید کی مگر اس پر کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔

۳۱ جولائی کی شام کو ایک ہندو خاتون مسز دیوی پانڈے کا ٹیلی فون آیا۔ انھوں نے بتایا کہ میں اور میرے شوہر آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد دونوں ملاقات کے لئے آئے۔ انھوں نے مجھ کو یہاں کے فیسٹیول میں دیکھا تھا۔ جب وہ میرے کمرہ میں داخل ہوئے تو ان کو دیکھ کر بظاہر یہ خیال ہوا کہ وہ لندن کے ان ہندوستانیوں میں سے ہیں جو یہاں کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔ مگر بیٹھنے کے بعد انھوں نے کہا کہ ہم بہت بڑی مصیبت میں پڑ گئے ہیں۔ یہ کہہ کر دونوں رونے لگے ۔ آنسوؤں کے ساتھ انھوں نے اپنی کہانی سنائی۔ یہ کہانی وہی تھی جس کا یہاں کے حالات کے اعتبار سے میں نے پہلے ہی قیاس کر لیا تھا۔ ان کا لڑکا جو پہلے والدین کا بہت وفادار تھا، اب ایک غیر مذہب لڑکی کے پیچھے دیوانہ ہو رہا ہے۔ اکثر وہ اسی لڑکی کے ساتھ رہتا ہے۔ کئی کئی دن گزر جاتے ہیں اور باپ کو اس کا چہرہ دیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔ ماں نے کہا کہ میرا تو جی چاہتا ہے کہ میں زہر کھا کر

‹ Previous page Next page › Contents of June 1996 All issues

Printed page