Al-Risala · July 1996 · page 15

مسلمانوں کا سیاسی المیہ

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۱۵

انھیں اس ملک میں سیاسی محرومی کے مسئلے سے دوچار کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ نااہل مسلم لیڈروں کی غلط رہنمائی کے نتیجہ میں وہ الیکشن کے زما میں دھوم مچانے کو سیاست میں حصہ لینا سمجھتے ہیں۔ حالانکہ سیاست میں حصہ لینا حقیقتاً یہ ہے کہ وہ ملک کے سیاسی عمل میں بھر پور شرکت کریں۔ مسلمان اگر روزہ کے زمانہ میں سحری اور افطار اور لاؤڈ اسپیکر کی دھوم مچائیں تو اس سے انھیں تقویٰ کا کریڈٹ نہیں مل سکتا۔ تقویٰ کا انعام لینے کے لئے ضروری ہے کہ پورے سال بھر متقیانہ زندگی گزاری جائے۔ ٹھیک اسی طرح الیکشن کے چند مقرر دنوں میں انتخابی سرگرمیاں دکھانے سے انھیں ملک میں کوئی سیاسی درجہ نہیں مل سکتا۔ ملک میں سیاسی درجہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مستقل طور پر ملک کے سیاسی عمل میں شرکت کی جائے اور اس میں بھر پور طور پر اپنا حصہ ادا کیا جائے۔

اس کی مثال لیجئے۔ ۱۹۴۷ سے لے کر اب تک میں نے ہزاروں اجتماعات اور جلسوں میں شرکت کی ہے۔ اس پوری مدت میں میں نے مسلمانوں کا کوئی ایک بھی قابل ذکر اجتماع نہیں پایا جہاں ملک کے مسائل زیر بحث لائے جائیں۔ ملک کے قومی ایشوز مسلمانوں کے دائرہ بحث سے تقریباً خارج ہیں۔ ہر مسلم جلسہ میں صرف ملی مسائل ، نہ زیادہ صحیح لفظ میں ملی شکایات پر تقریریں ہوتی ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قومی ایشوز مسلمانوں کا کنسرن (concern) ہی نہیں۔ دوسری طرف ہندوؤں کے جلسوں میں بار بار میں نے پایا کہ وہ خالص ملکی مسائل پر بولتے ہیں۔ وہ قومی ایشوز پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ ہندوؤں کے منظم کئے ہوئے کسی اجتماع میں اگر کوئی مسلمان آجائے تو میں نے دیکھا وہ وہاں بھی فوراً مسلم فرقہ کی شکایات کو لے کر بیٹھ جاتا ہے۔ یہ مثال بتاتی ہے کہ مسلمان اس ملک کے سیاسی عمل میں سرے سے شامل ہی نہیں ہیں۔

سیاسی عمل میں شریک ہونے کی دوسری صورت بالواسطہ شرکت کی ہے۔ مثلاً مسلمانوں کے پاس ایسے اخبارات ہوں جو پورے ملک میں پڑھے جاتے ہوں ۔ ٹریڈ یونین کے اداروں میں ان کا کوئی مؤثر عمل دخل ہو۔ اس طرح کے مختلف ادارے ہیں جو بالواسطہ طور پر سیاست کے عمل پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔ مگر مسلمان ان اداروں میں موجود ہی نہیں۔ مسلمانوں کے تمام اخبارات ، اگر ان کو اخبار کہا جاسکے ، تو وہ صرف ملی شکایت نامے ہیں۔ قومی صحافت سے

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page