Follow one and hate none.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۲۹
طریقوں کو اختیار کریں۔ دوسری جنریشن تک ممکن ہے کہ کچھ کامیابی حاصل ہو جائے مگر تیسری جنریشن تک پہنچنے کے بعد تو کچھ بھی ہونے والا نہیں۔
۲ اگست کی شام کو "ورک شاپ" کے لئے اسلام کا موضوع رکھا گیا تھا۔ پہلے آدھ گھنٹہ تک میں نے اسلام کے تعارف پر ایک تقریر کی۔ اس کے بعد سوال و جواب ہوا۔ آج شرکا کا اجتماع کی تعداد سب سے زیادہ تھی، اور سوالات بھی بہت زیادہ ہوئے۔ سوامی چندانند نے پہلے ہی مشورہ دیا تھا کہ مختصر جواب دیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سوال کرنے کا موقع ملے۔ میں نے ایسا ہی کیا مگر سوال کرنے والے اتنے زیادہ تھے کہ سوالات کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہو رہا تھا۔ اس پروگرام کے لئے مقرر وقت صرف ایک گھنٹہ کا تھا۔ مگر ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رکھنے کے بعد بھی سوالات ختم نہیں ہو رہے تھے۔ اس لئے منتظمین نے اعلان کیا کہ آج کا پروگرام اب ختم کیا جاتا ہے۔ البتہ لوگوں کے شوق کو دیکھتے ہوئے اسلام پر سوال و جواب کے لئے ایک اور نشست رکھی جائے گی۔ اس نشست کے بارہ میں لوگوں نے بہت زیادہ پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک صاحب نے کہا کہ لندن کی تاریخ میں یہ شاید پہلا اجتماع ہو گا جس میں اتنے زیادہ مخالفانہ سوالات کو جواب دینے والے نے اتنے ٹھنڈے طریقہ سے اور کنونسنگ انداز میں جواب دیا ہو۔
جین دھرم کو ماننے والے ایک صاحب نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ اسلام رحمت اور امن کا مذہب ہے۔ پھر آپ لوگ جانوروں کو کیوں مارتے ہیں اور کیوں ان کو ذبح کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں ذاتی طور پر ویجیٹیرین ہوں اور میں ایک پیدائشی ویجیٹیرین (born vegetarian) ہوں۔ اسلام میں بلا شبہ گوشت کھانا جائز ہے۔ مگر وہ کمپلسری نہیں ہے۔ اگر گوشت کھانا کمپلسری ہوتا تو میں بھی ضرور اسے کھاتا۔ کیوں کہ میں ایک پکا مسلمان ہوں۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ فطرت کے خلاف کوئی اصول نہیں بنا سکتے۔ "جیو ہتھیا" تویئن فطرت کے نظام میں شامل ہے۔ پانی اور سبزی اور ہوا میں بھی جیو ہیں۔ جب آپ ان کو استعمال کرتے ہیں تو آپ لاکھوں جیو کو مارتے ہیں۔ اگر آپ جیو ہتھیا کے نظریہ کو مطلق مفہوم (absolute sense) میں لیں تو آپ کو یہ بھی کہنا پڑے گا کہ نہ پانی پیو ، نہ سبزی کھاؤ، نہ دودھ استعمال کرو۔ کیا ایسا اصول اس دنیا میں چل سکتا ہے۔ پھر ہماری زمین میں ایسے خطے ہیں جہاں صرف گوشت ہی ملتا ہے، دوسری کوئی قابل
‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues