Follow one and hate none.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۳۰
خوراک چیز وہاں نہیں ملتی۔ کیا آپ ان لوگوں سے کہیں گے کہ تم لوگ خودکشی کر لو۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ مطلق جیو ہتیا کی بات کرتے ہیں ، انھیں اس سے پہلے ایک اور دنیا بنانا چاہیئے جہاں نیچر کے قوانین موجودہ دنیا سے الگ ہوں ۔ کیوں کہ موجودہ دنیا میں تو اس اصول پر عمل کرنا سرے سے ممکن ہی نہیں حتی کہ خود اس نظریہ کو ماننے والے لوگ بھی ہر روز لاکھوں جانوں کا ذبیحہ کر رہے ہیں تبھی وہ زندہ ہیں۔ مزید یہ کہ پروٹین ہمارے برین کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ چنانچہ مشہور ہندوستانی سائنٹسٹ ڈاکٹر سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی فوڈ ہیবিট کو بدلنا ہوگا ، ورنہ ھم ذہنی بونا پن (intellectual dwarfism) کا شکار ہو جائیں گے ۔
میرے اندر ایک عجیب کمزوری یہ ہے کہ میں کارسک (car sick) ہوں۔ یعنی کار میں سفر کرنے سے مجھ کو چکر آتا ہے۔ یہاں میرے لئے ایک عمدہ کار مخصوص کی گئی تھی۔ مگر اس سفر کرنے سے بھی مجھ کو چکر آگیا۔ مسٹر اجیش مجھیٹھیا سے اس کا ذکر ہوا تو انھوں نے کہا کہ میں ابھی ڈاکٹر کو بلا کر لاتا ہوں۔ میں نے کہا کہ اس معاملہ میں کوئی دوا میرے لئے مفید نہیں۔ گھوڑا گاڑی یا ٹرین یا شپ یا ہوائی جہاز کسی بھی سواری میں مجھ کو ایسا نہیں ہوتا۔ مگر کار میں ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، خواہ وہ کتنی ہی اچھی کار ہو۔ انھوں نے پوچھا کہ پھر ہم آپ کے لئے کیا کیا کریں ۔ میں نے کہا کہ اس کا علاج تو بس لیموں چوسنا ہے۔ مگر اس سے میرا گلا خراب ہو جاتا ہے۔
وہ فوراً باہر آگئے اور ایک خوبصورت ڈبہ لے آئے۔ اس کے اندر پھلوں سے بنی ہوئی کھٹی میٹھی ٹافیاں تھیں ۔ مگر ڈبہ کے اوپر اس کا نام کھٹی میٹھی ٹافی نہیں تھا ۔ اس کے بجائے اس کے اوپر لکھا ہوا تھا : ٹریپول سویٹ (Travel Sweet) یہ اہل مغرب کا خاص مزاج ہے۔ وہ ہر چیز کو ایک حسین آرٹ کی صورت دیدیتے ہیں۔ مثلاً ناشتہ کی میز پر سفید چینی کی پڑریہ کے ساتھ سوکھے گڑ کی پڑریہ بھی ہوتی ہے۔ مگر اس کا نام سوکھا گڑ نہیں ہونا بلکہ براؤن شوگر (brown sugar) ہوتا ہے۔ اس ذوق نے خود ان کی زبان میں بھی ایک تہذیبی رنگ پیدا کیا ہے۔ مثلاً لندن میں چلتے ہوئے ایک ذیلی روڈ پر لکھا ہوا تھا ڈاگ لین (dog lane) انگریزی میں یہ لفظ بر معلوم نہیں ہوتا۔ حالاں کہ اسی کو اگر کتا گلی کہا جائے تو وہ سخت بر معلوم ہوگا۔
۱۲ اگست کی شام کی نشست (اسلام کا تعارف) کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ کثیر تعداد میں سوالات
‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues