Al-Risala · July 1996 · page 32

Follow one and hate none.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۳۲

۳ اگست کی صبح کو ہوٹل سے جلسہ گاہ کے لئے روانگی ہوئی۔ مسٹر ہریش نگمہ پچا کار چلا رہے تھے۔ وہ یہاں تجارت کرتے ہیں۔ حسب عادت ان سے میں ان کے اپنے میدان کی باتیں کرتا تاکہ ان سے کچھ نئی باتیں سیکھ سکوں۔ یہ صحابہ کا طریقہ ہے۔ چنانچہ حضرت عمر کے بارہ میں آتا ہے کہ وہ ہر ایک سے کچھ نہ کچھ سیکھتے تھے (کان یتعلم من کل احد)

کار میں سیفٹی بیلٹ باندھتے ہوئے میں نے کئی باتیں اس کے بارہ میں دریافت کیں۔ انھوں نے بتایا کہ اب جرمنوں نے اس مقصد کے لئے ایک نئی چیز نکالی ہے۔ وہ وصیل کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ اگر کار کو حادثہ پیش آ جائے تو عین اسی وقت ایک بڑا سا غبارہ نکلتا ہے جو فورا آہی ہوا سے بھر جاتا ہے ۔ یہ کار اور مسافر کے درمیان فاصل (buffer) کی مانند حائل ہو جاتا ہے اور آدمی کو ٹکر سے بچا لیتا ہے۔ مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ہماری گاڑی ایک مقام پر پہنچی۔ یہاں سڑک کے کنارے ایک سریندر کپاؤنڈ میں کچھ عمارتیں نظر آرہی تھیں۔ مسٹر نگمہ پچانے بتایا کہ یہ گاریج ریسرچ سنٹر ہے۔ یہ لوگ یہاں اس پر تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح کوڑے جیسی بطا ہر بیکار چیز کو ایک کار آمد چیز میں تبدیل کر سکیں ۔ جلسہ گاہ میں داخل ہوئے تو وہاں عورت اور مرد گار ہے تھے : تو ہی بگاڑے تو ہی سنوارے، ہے رام، ہے رام۔ ہم لوگ عورتوں اور مردوں کے ہجوم سے گزر رہے تھے کہ آواز آئی۔ " یہ سنت نہیں، بھگوان کے سروپ ہیں"۔ جلسہ کی کارروائی شروع ہوئی تو ایک صاحب نے افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سنت تو سنت ہیں۔ بیدی سنتوں کو اگر نرک میں بھی جانا ہو تو وہاں بھی وہ رام کتھا ہی کریں گے۔ پھر انھوں نے یہ شعر پڑھا:

میرے سوا کوئی آئے نظر نہ دوزخ میں کسی کا ظلم ہو مالک مجھے سزا دینا ایک اور صاحب نے تقریر کرتے ہوئے اپنا مشن یہ بتایا کہ ہم کو گھر گھر اور گلی گلی گیتا کا سندیش پہنچانا ہے: گلی گلی اور گھر گھر میں جب سنسکرتی کریگی بسیرا، وہ بھارت ہو گا میرا اس قسم کی باتیں دیر تک مانک پر گونجتی رہیں۔ لوگ بار بار تالیاں بجا کر اپنے جوش کا اظہار کرتے رہے۔ میں اپنی سیٹ پر غم زدہ حالت میں سوچ رہا تھا کہ حق بات لوگوں کو کس طرح بتائی جائے ۔ دور قدیم میں جبر لوگوں کو چپ رکھتا تھا۔ دور جدید نے ہر ایک کو زبان دیدی ہے۔ ہر طرف بھانت بھانت کی آواز میں اس طرح بلند ہو رہی ہیں کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔ ایسے شور و غل کے ماحول میں

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page