Al-Risala · July 1996 · page 43

Trees are green because they are green.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۴۳

میں اس لئے کہ وہ ہر سے ہیں :

Trees are green because they are green.

۳ اگست کی شام کو مسٹر رجنی کانت مہاتما ملاقات کے لئے آئے ۔ وہ لندن میں رہتے ہیں اور بمبئی کے ایک گجراتی اخبار (بمبئی سماچار) میں "ٹیمز کے ساحل سے" کے زیر عنوان کالم لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اخبار کے لئے انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں میں نے کہا کہ تخریب کاری کبھی لامحدود طور پر جاری نہیں رہ سکتی۔ تخریب کاری کی ایک حد ہوتی ہے اور اپنی حد پر پہنچ کر ہمیشہ تخریب کاری ختم ہو جاتی ہے ۔ اس دنیا میں تعمیر ابدی ہے اور تخریب صرف وقتی۔

شری مراری با پو نے اپنی ایک کتاب میں کہا کہ ہم لندن میں گھومنے کے لئے نہیں آئے بلکہ تمہارا دماغ گھمانے کے لئے آئے ہیں۔ تمہارا راجن تن بدل جائے اس کے لئے آئے ہیں۔ یہاں بسے ہوئے ہندوستانی جو اس طرح کی مجلسوں کا انتظام کرتے ہیں اس کا زیادہ بڑا محرک یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنی نئی نسل کو اپنے آبائی مذہب پر باقی رکھ سکیں ۔ مگر ان کوششوں کا انجام کیا ہے، اس کو خود مراری با پونے ایک واقعہ کی صورت میں بیان کیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت سے ایک مہاتما یہاں آئے۔ یہاں روزانہ ان کا بیان ہوتا تھا۔ ایک ہندو نے ان سے مل کر کہا کہ میرا ایک بیٹا ہے۔ اس کو بہت کہتا ہوں کہ وہ آپ کی مجلسوں میں آئے۔ مگر وہ آتا نہیں۔ گھر پا کر کے آپ میرے یہاں چلیں اور میرے بیٹے کو آشیرواد دیں۔ مہاتما جی سرل آدمی تھے، مان گئے۔ فرصت ملنے کے بعد وہ اس ہندو کے گھر گئے۔ اس وقت رات کے ۱۲ بجے تھے اور لڑکا اپنے کمرہ میں سو چکا تھا۔ ماں باپ بڑی سر دھا سے مہاتما جی کو لڑکے کے کمرہ میں لے گئے۔ اس کو اٹھایا اور کہا کہ دیکھو یہ مہاتما جی آئے ہیں، اٹھو اور ان کا آشیرواد لو۔ لڑکا اٹھا اور مہاتما جی کے سر پر اپنا ہا تھ رکھ دیا۔ یہ قصہ بتا کر مراری با پونے کہا : اس نوجوان کو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ مہاتما کے سر پر ہاتھ نہیں رکھا جاتا بلکہ جھک کر ان کے چرنوں کو چھوا جاتا ہے۔ اس معاملہ میں ٹھیک یہی کہا فی مسلمانوں کی بھی ہے۔ مگر اس قسم کا تہذیبی جزیرہ (cultural island) بنا نا کسی کے لئے بھی ممکن نہیں۔ مزید یہ کہ یہاں ایک تضاد بھی پایا جاتا ہے۔ ہندوستان کے ہندوؤں کو یہ پسند نہیں کہ وہاں کے مسلمان ہندوستان میں اپنا الگ تہذیبی شخص ت قائم کریں۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page