Don't try to understand me. Just love me.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۳۸
گھنٹوں تک جاری رہنے والی پوری کتھا قصے کہانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ مثلاً انھوں نے بتایا کہ بال شنکر کی ماں کو کسی سخت ضرورت سے باہر جانا تھا اور اگلے دن درگا پوجا کا دن آنے والا تھا ماں نے اپنے بچہ سے کہا کہ مجھ کو جانا ضروری ہے۔ تم ایسا کرنا کہ درگا پوجا کے دن ایک پیالہ میں گائے کا تازہ دودھ لے کر درگا دیوی کو بھوگ لگا دینا۔ بال شنکر نے ماں کے کہنے کے مطابق، اگلے دن ایک صاف پیالہ میں دودھ بھرا اور گھر میں درگا دیوی کی جو مورتی تھی اس کے سامنے اسے رکھ دیا۔ اس کے بعد بال شنکر ہاتھ جوڑ کر اس کے سامنے بیٹھ گیا۔ بچہ یہ سمجھتا تھا کہ ماں درگا پیالہ کا دودھ پئے گی۔ لیکن ایک گھنٹہ، دو گھنٹہ گزرا۔ کئی گھنٹے گزر گئے مگر دودھ ویسا کا ویسا پڑا رہا۔ اب بال شنکر رو پڑا۔ اس نے کہا کہ ماں، تم دودھ کیوں نہیں پیتی ہو ۔ کیا اس لئے کہ میں چھوٹا سا لڑکا ہوں۔ وہ روتا رہا۔ یہاں تک کہ درگا دیوی نے پیالہ کا سارا دودھ پی لیا۔ یہ دیکھ کر بال شنکر دوبارہ رونے لگا۔ اس نے کہا کہ میری ماں تو پیالہ کا آدھا دودھ پیتی تھی اور آدھا میرے لئے چھوڑ دیتی تھی اور تم سارا ہی دودھ پی گئیں۔ جب اس نے ایسا کہا تو درگا دیوی نے بچہ کو اپنی گود میں اٹھا لیا اور اپنی چھاتی سے اس کو دودھ پلایا۔
یہ عجیب و غریب قصہ انھوں نے یہ ثابت کرنے کے لئے سنایا کہ انسان اگر بھگوان سے سچے دل سے مانگے تو وہ ضرور اس کو دیتا ہے۔ چنانچہ ماں جب بھوگ لگاتی تھی تو درگا دیوی نے کبھی اس کو نہیں پیا۔ مگر جب بال شنکر رو پڑا تو اس نے دودھ کو نہ صرف پیا بلکہ بچہ کو بھی پلایا۔ اس قسم کی انوکھی کہانیوں اور توجیحات سے ان کی کتھا بھری ہوئی ہے۔ عین یہی بات مسلمانوں میں بھی پوری طرح داخل ہو چکی ہے۔ مسلمانوں کے یہاں لاکھوں بے اصل کہانیاں پھیلی ہیں اور بزرگوں کے بیانات زیادہ تر انھیں سے بھرے ہوتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آج دونوں ہی فرقے قصہ کہانیوں کی ایک طلسم ہوشربا میں گم ہیں۔ ان میں سے کسی کو بھی خدا کی اصل ہدایت کا پتہ نہیں۔ ۴ اگست کی شام کی ورکشاپ صرف سوال و جواب کے لئے تھی۔ اس میں چارہ لوگوں کو سوالات کا جواب دینا تھا ۔ چیف جتھے دار پروفیسر منجیت سنگھ، سنت شری ریش بھائی او زا ، شریتی جیجا جی ، اور راقم الحروف۔
شریتی جیجا جی نے ایک سوال کے جواب کے تحت کہا کہ ہندو کا لفظ ہمارے شاستروں میں نہیں
‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues