Al-Risala · July 1996 · page 39

Don't try to understand me. Just love me.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۳۹

ہے۔ اس لئے ہم کو اس لفظ کا استعمال چھوڑ دینا چاہئے۔ اس کے بجائے ہم کو بھارتیہ (بھارتی) کا لفظ استعمال کرنا چاہئے۔ یہ زیادہ صحیح لفظ ہے اور ہندوستان میں کسی کو بھی اس لفظ کے استعمال پر اختلاف نہیں ہوگا۔ ایک سوال یہ تھا کہ جب پو جا صرف بھگوان کی ہے تو گر و کے سامنے پو جا کیوں۔ شریمتی جیجا جی نے اس کے جواب میں کہا کہ گرو ہم کو بھگوان سے ملاتا ہے اس لئے اس کا اعتراف تو کرنا ضروری ہے۔ ہمیں گیان دینے والے کا سامان کرنا ہے۔ پھر اس کو کیسے کریں۔ ہماری پرمپرا میں "تھینک یو" نہیں ہے۔ بلکہ پو جا چہے۔ جس اعتراف کے لئے یورپ کے لوگ تھینک یو کہتے ہیں، اس کے لئے ہمارے یہاں پو جا کا طریقہ ہے۔

اسلام کے بارہ میں کئی سوالات کئے گئے جن کا میں نے جواب دیا۔ ایک سوال یہ تھا کہ اسلام اتنا زیادہ بے برداشت (intolerant) مذہب کیوں ہے۔ میں نے کہا کہ اگر آپ یہ کہیں کہ آجکل کے کچھ مسلمان بے برداشت ہو گئے ہیں تو میں صد فی صد اس سے اتفاق کروں گا ۔ لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ اسلام بے برداشت مذہب ہے تو میں اس سے صد فی صد اختلاف کروں گا۔ ڈاکٹر سیتا گری راؤ نے بتایا کہ انہیں یہ جواب بہت پسند آیا۔ ایک ہندو نوجوان نے عین جلسہ کے درمیان کھڑے ہو کر کہا ؛ آج سے پہلے میں مسلم سے ہیٹ کرتا تھا ، آج میری ہیٹ ختم ہوگئی۔ اسی قسم کی بات کئی اور ہندو نوجوانوں نے مجھ سے کہی۔ بہت سے ہندو میرے کمرہ میں آئے اور اس بات کا اعتراف کیا کہ میری باتیں سن کر اسلام کے بارہ میں ان کی غلط فہمی دور ہو گئی ۔ جلسہ کے بعد بہت سے ہندو ، خاص طور پر نوجوان ، مجھ سے ملے اور کہا کہ ہمارے دل میں اسلام کے خلاف بہت سی باتیں بھری ہوئی تھیں ۔ ہم اسلام کو ایک بر اند ہب سمجھتے تھے۔ مگر آپ کی باتیں سننے کے بعد ہمارا ذہن صاف ہو گیا اور اسلام کے خلاف ہمارے جو خیالات تھے وہ ختم ہو گئے ۔ کئی ہندو ایسا کہتے ہوئے روپڑے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے کتنی گہرائی کے ساتھ باتوں کا اثر قبول کیا تھا۔

کئی انگریز نومسلموں سے ملاقات ہوئی۔ ان میں سے ایک عبد العظیم صاحب (عمر۴۶ سال) تھے۔ ان کا قدیم نام پیٹر سینڈرس (Peter Sanders) ہے۔ انھوں نے ۱۹۷۰ میں اسلام قبول کیا۔ وہ اپنی دس سال کی بچی فردوس کے ساتھ آئے۔ بچی نے بتایا کہ وہ جس اسکول میں پڑھتی

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page