Don't try to understand me. Just love me.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۴۰
ہے اس میں کچھ پاکستانی بچے بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ تم آدھی مسلم (half-Muslim) ہو ۔ کیوں کہ تمہاری پیدائش انگلینڈ میں ہوئی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے لوگ پورے مسلمان ہیں۔ ۴ اگست کی دوپہر کو جب لندن کے راونڈ وڈ پارک میں مرارسی باپو کی کتھا ہو رہی تھی، ایک عجیب قصہ پیش آیا۔ کتھا کے درمیان جوش میں آکر ایک ہند و خاتون کھڑی ہو گئی۔ اس کے ہاتھ میں ترنگا ہندوستانی جھنڈا تھا۔ وہ اس جھنڈے کو اٹھا کر فضا میں ہلانے لگی۔ یہ دیکھ کر باپو جی نے کہا: جھنڈا اونچا رہے ہماراا۔ اور پھر حاضرین تالیاں بجا کر ہندوستان کا قومی ترانہ جن من گن بلند آواز سے گانے لگے۔ وسیع شامیانہ میں کچھ دیر کے لئے یہ منظر تھا کہ فضا میں ہندوستانی جھنڈا لہرا رہا ہے۔ اور دوسری طرف وسیع پنڈال میں جن من گن کا ترانہ گونج رہا ہے۔
اس وقت اسٹیج پر دو انگریز یہ بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی کے ساتھ پھیلی ہوئی جلسہ گاہ میں کئی انگریز نوجوان تھے جو ویڈیو ریکارڈنگ کے نظام کی نگرانی کر رہے تھے۔ ممکن ہے کہ حاضرین میں بھی کچھ انگریز موجود ہوں۔ لیکن انگریز یہ منظر دیکھ کر صرف مسکراتے رہے۔ کسی نے بھی ناراضگی یا احتجاج کا کوئی مظاہرہ نہیں کیا۔ حالاں کہ اگر ہندوستان یا پاکستان کے کسی جلسہ میں اس نوعیت کا واقعہ ہو تو اسی وقت ہنگامہ کھڑا ہو جائے گا۔ اور عجب نہیں کہ وہ خونیں فساد کے مرحلہ تک پہنچ جائے قوموں کی ترقی کا راز صبر ہے اور قوموں کی ناکامی کا راز بے صبری۔
ڈاکٹر میثا گرمی راؤس سے میں نے پوچھا کہ انگریزوں اور ہندوستانیوں میں مزاج کے اعتبار سے کیا فرق ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی لوگ ایموشنل (جذباتى) ہوتے ہیں اور انگریز حقیقت پسند۔ میں نے کہا کہ اسی فرق نے دونوں کے درمیان وہ فرق پیدا کر رکھا ہے جو موجودہ زمانہ میں پایا جاتا ہے ۔ انگریزوں نے ایک عالمی ایمپائر بنایا۔ مگر اتنے بڑے ایمپائر میں کسی بھی مقام پر کسی انگریز نے روولت (revolt) نہیں کیا۔ دوسری طرف اورنگ زیب نے ملکی سطح پر ایک چھوٹا سا ایمپائر بنایا اور اس کا حال یہ ہوا کہ ہر حاکم اور گورنر جس کو موقع ملا وہ مرکز سے بغاوت کرکے اپنی الگ سلطنت بنا کر بیٹھ گیا۔ آج آزاد ہندوستان میں ہر سر حدی ریاست میں سیاسی لیڈر یہ تحریک چلا رہے ہیں کہ کس طرح وہ اس کو نئی دہلی سے کاٹ لیں اور وہاں اپنی ایک الگ ریاست قائم کر دیں۔ مرارسی باپو اکثر کتھا کے آخر میں کہتے تھے : بھگوان سے ایک ہی چیز مانگو۔ تمہاری ملاقات
‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues