Al-Risala · January 1996 · page 33

مسائلِ قدیم ، دلائلِ جدید

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۳۳

جو ہجرت کر کے بھی جائیں تو شبلی اب کہاں جائیں کہ اب امن و امان شام ونجدوقیرواں کب تک اس طرح یہ قدیم فقہ ہم کو ایک بند گلی میں لے جا کر چھوڑ دیتی ہے۔ اور مولانا قاری طیب صاحب اور ان کے جیسے حکماء امت یہ کہہ رہے ہیں کہ اس قدیم اصول کو جدید دلائل سے مزین کر کے اس کو دنیا کے سامنے پیش کرو ۔

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے اپنے انداز میں یہی کام کیا ہے۔ انھوں نے قدیم مسائل کو جدید دلائل کے لباس میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان کے فکر کو فقہی زبان میں غالباً اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ —— دار الحرب کے خلاف لڑ کر اس کو دار الاسلام میں تبدیل کرو ۔ آپ مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کے لٹریچر کا مطالعہ کریں تو اس کا خلاصہ آپ کو یہ ملے گا کہ ——— مسلمان کا اصل مشن خدا کی زمین پر خدا کی حکومت قائم کرنا ہے ۔ یہ کام اقتدار کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اس لیے تم اٹھو اور اہل اقتدار سے اقتدار کی کنجیاں چھین لو ۔ جس طرح ٹرین کو اس کا انجن چلاتا ہے۔ اسی طرح زندگی کی گاڑی کو اہل اقتدار چلاتے ہیں ۔ اگر تم زندگی کی گاڑی کو اسلامی رخ پر چلانا چاہتے ہو تو تمہیں اپنی طاقت کو منظم کر کے اقتدار کے انجن پر قبضہ کرنا چاہیے ۔

مولانا مودودی اور ان کے جیسے انقلابی مفکرین کے خیالات سے متاثر ہو کر مسلم نوجوان آج کل دنیا میں جگہ جگہ گنگلچر چلا رہے ہیں تاکہ دار الحرب کو دار الاسلام میں تبدیل کر سکیں ۔ خود مولانا مودودی نے اپنی زندگی کے آخری بہترین سالوں میں پاکستان میں یہی کیا ۔ وہ ”اقتدار کی کنجیاں“ چھیننے میں سرگرم رہے ، یہاں تک کہ 1979 میں ان کا انتقال ہو گیا۔

1947 میں پاکستان پہنچ کر انھوں نے اور ان کے ساتھیوں نے پہلے لیاقت علی خاں سے اقتدار کی کنجیاں چھیننے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد جنرل ایوب خاں سے اور پھر ذو الفقار علی بھٹو سے ۔ مگر اس میں انھیں کامیابی نہیں ہوئی ۔ آخرمیں ان کی زندگی ہی میں اقتدار کی کنجیاں ان کے ایک ہم فکر جنرل ضیاء الحق کے ہاتھ میں آگئیں ، جن کے متعلق مولانا مودودی سے لے کر مولانا علی میاں تک تمام اسلام پسندوں نے گواہی دی کہ وہ ایک مرد صالح ہیں۔ مگر پاکستان کو دار الاسلام بنانے کا خواب بدستور بے تعبیر رہا ۔ اس کے بعد مولانا مودودی کی جماعت کے اشتراک سے پاکستان میں ” اسلامی محاذ“ بنا۔ اس نے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور اقتدار کی کنجیاں پوری طرح اسلام پسند گروہ

‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues

Printed page