Al-Risala · January 1996 · page 34

مسائلِ قدیم ، دلائلِ جدید

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۳۴

کے ہاتھ میں آگئیں ۔ مگر اب بھی پاکستان کو دار الاسلام بنانا ممکن نہ ہوسکا۔ یہ شدید ناکامی اس لیے پیش آئی کہ یہ اسلام پسند لوگ صرف ماضی کی فقہ کے دائرہ میں سوچتے رہے ۔ وہ جدید تبدیلیوں سے باخبر نہ ہوسکے ۔ ان لوگوں کا ذہن ، قدیم فقہاء کی طرح ، الناس علی دین ملوکھم کے دور میں بنا تھا ۔ قدیم زمانہ میں ایک شخص (بادشاہ) کے ہاتھ میں اقتدار کی تمام کنجیاں ہوتی تھیں ۔ جب کوئی چھیننے والا اس سے اقتدار کی کنجیاں چھیننے میں کامیاب ہوتا تو عین اسی وقت یہ کنجیاں ایک ہاتھ سے نکل کر مستقل طور پر دوسرے کے ہاتھ میں پہنچ جاتی تھیں ۔ اس قدیم روایت کے تحت انھوں نے سب سے زیادہ سیاسی اقتدار کی کنجیاں چھیننے پر زور دیا۔ لیکن دور جدید کی تبدیلیوں سے گہری واقفیت نہ رکھنے کی وجہ سے وہ یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ قدیم زمانہ اگر الناس علی دین ملوکھم (لوگ اپنے بادشاہ کے دین پر ہوتے ہیں) کا زمانہ تھا، تو موجودہ زمانہ الناس علی دین عصر ھم(لوگ (لوگ اپنے زمانہ کے دین پر ہوتے ہیں) کا زمانہ ہے ۔ اب سیاسی حکمران کی حیثیت ضمنی ہو کر رہ گئی ہے جو انتخابی جمہوریت کی وجہ سے عملاً صرف چند سال کے لیے حکومت میں آتا ہے نہ کہ قدیم بادشاہوں کی طرح ساری عمر کے لیے ۔

اسی طرح موجودہ زمانہ میں دوسرے غیر سیاسی عوامل زیادہ فیصلہ کن حیثیت حاصل کر چکے ہیں ۔ اب اقتدار کی کنجیوں میں سے ایک کنجی صرف وقتی طور پر سیاسی حکمران کے ہاتھ میں آتی ہے ، اور بقیہ تمام کنجیوں پر دوسروں کا قبضہ مستقل طور پر باقی رہتا ہے ۔

مولانا ابوالاعلیٰ مودودی ہی کی طرح ، ہمارے بیشتر علماء اسی غلط فہمی میں مبتلا تھے ۔ انیسویں صدی کے نصف آخر سے لے کر بیسویں صدی کے نصف اول تک مغربی اقتدار کے خلاف ایک بے حد مہنگی جنگ لڑی گئی ۔ اس کی سب سے بڑی دلیل یہ تھی کہ ہندوستان سے اگر مغرب کا سیاسی اقتدار ختم ہو جائے تو اس کے بعد تمام مسلم ممالک آزاد ہو جائیں گے ۔

موجودہ صدی کے وسط میں آزادی کا یہ نشانہ پورا ہو گیا ۔ لیکن اب تمام علماء اور دانشور اس شکایت اور احتجاج میں مشغول ہیں کہ مغرب نے مسلم دنیا کے اوپر اپنا خطرناک تہذیبی حملہ (cultural invasion) کر رکھا ہے ۔ مگر احتجاج کی یہ مہم دراصل زمانہ جدید سے اپنی بے خبری کا اعلان ہے ۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہمارے علماء اور رہنما یہ نہ جان سکے کہ موجودہ دور پچھلے تمام

‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues

Printed page