Al-Risala · July 1996 · page 46

Because it is between A/C.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۴۶

انھیں کے اثر سے مسلمانوں میں بھی "فقیر" کا لفظ اپنے اندر ایک طلسماتی اثر رکھتا ہے۔ میں چوں کہ بہت سادہ رہتا ہوں، میرے دبلے پتلے جسم اور میرے الجھے ہوئے بال میں انھیں فقیر کی تصویر دکھائی دیتی ہے۔ چنانچہ وہ لوگ مجھ کو دیکھ کر بہت زیادہ تاثر کا اظہار کرتے ہیں۔

صوفیوں کی طرف ہندوؤں کا کھنچاؤ اسی لیے ہوا کہ صوفی کی ترک دنیا کی زندگی میں ہندو کو فقیری کا رنگ دکھائی دیا۔ اسی قسم کے ایک صوفی سے احمد آباد کے قریب بہت سے ہندو متاثر ہوئے۔ یہ لوگ اس وقت تقریباً ۱۰ لاکھ کی تعداد میں ہیں۔ مگر وہ آدھے ہندو آدھے سلمان بن کر رہ گئے۔ اس کی وجہ غالباً یہ تھی کہ صوفی کے یہاں صرف شخصیت کا وسیلہ کام کر رہا تھا۔ شخصیت کے ہٹنے کے بعد کوئی اور چیز (مثلاً لٹریچر موجود نہ تھا جو ان متاثرین کی مزید ترقی کا ذریعہ بن سکے۔ خبر ہے کہ اب وہ لوگ دوبارہ اپنے قدیم مذہب کی طرف لوٹا دئے گئے ہیں۔

لندن میں مختلف اجتماعات میں میری کئی تقریریں ہوئیں۔ اسلام کے بارہ میں سوالات کا جواب دینے کا موقع ملا۔ اس کے بعد ہندو مجھ سے اس طرح ملنے لگے جیسے کہ میں ان کا روحانی گرو ہوں۔ کثرت سے ہندو مرداور عورت میرے پاس آتے اور اپنے غیر معمولی تاثر کا اظہار کرتے۔ ان میں سے اکثر کو میں نے دیکھا کہ وہ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے رونے لگے۔ حتی کہ کئی ہندوؤں نے کہا کہ رام کتھا سے زیادہ ہم کو آپ کے ذریعہ ملا ہے۔

میں دنیا کے اکثر ملکوں میں گیا ہوں۔ ہر قوم کے لوگوں سے میرا سابقہ پیش آیا ہے۔ ایشیا افریقہ، یورپ، امریکہ، غرض ہر جگہ کے لوگوں کے بارہ میں مجھے براہ راست طور پر جاننے کا موقع ملا ہے۔ مگر یہ بات میں نے صرف ہندوؤں میں پائی۔ ہر قوم میں مجھے ایسے لوگ ملے جنھوں نے میری تقریر یا تقریر پر غیر معمولی پسندیگی کا اظہار کیا۔ مگر دوسری کسی بھی قوم میں مجھ کو ایسے لوگ نہیں ملے جو اپنے تاثرات کو ظاہر کرتے ہوئے رونے لگیں۔ یہ تاثر پذیری (receptivity) کم از کم میرے تجربہ میں ، صرف ہندوؤں میں پائی جاتی ہے۔ ان کی اس صفت کو سوچ کر میں بے اختیار رونے لگتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے یہ دعا نکلتی ہے کہ خدایا ، تو اس قوم کی ہدایت کا سامان کر ۔ خدایا ، تو اس قوم کے لئے اپنی معرفت کے دروازے کھول دے ۔ خدایا ، تو اس قوم کو اپنے دین کے لئے قبول فرما۔

۵ اگست کو صبح نو بجے کا وقت ہے۔ دروازہ کھولتا ہوں تو ایک ہندو نو جوان کھڑے ہوئے ملتے

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page