Al-Risala · July 1996 · page 43

Because it is between A/C.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۶، صفحہ ۴۳

ہیں۔ وہ لیسٹر میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے اپنا نام اجاری بتایا۔ انھوں نے ہند و طریقہ سے مجھے پر نام" کیا۔ اور پھر کہا : ہم لوگوں کو بہت غلط امپریشن تھی اسلام کی۔ اب آپ کو سننے اور دیکھنے کے بعد ہماری ساری درشتی بدل گئی۔

اس طرح کی بات یہاں بہت سے ہندوؤں نے کہی۔ خاص طور پر نوجوان طبقہ نے غیر معمولی تاثر کا اظہار کیا۔ اس سے اندازہ ہوا کہ ہند و نوجوانوں میں کچھ فرقہ پرست لیڈروں نے جو نہر اسلام کے خلاف پیدا کیا ہے، اس کو ختم کرنا بہت آسان ہے۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ مسلم رہنما رد عمل کا انداز اختیار نہ کریں بلکہ مثبت انداز میں دین رحمت اور پیغمبر رحمت کا تعارف لوگوں کے سامنے لایا جائے اور ان کے لئے خدا سے دعا بھی کی جائے ۔

مہاجر قومی موومنٹ (MQM) کے سابق لیڈر مسٹر الطاف حسین آجکل لندن میں رہتے ہیں۔ کیوں کہ پاکستان میں وہ غدار وطن قرار دے دیئے گئے ہیں۔ میں نے ان سے ملاقات کرنا چاہا مگر ان سے ربط قائم نہ ہوسکا۔ الطاف حسین پاکستان کی پر اسرار شخصیتوں میں سے ایک ہیں۔ لاہور کے ماہنامہ میثاق (جون ۱۹۹۴) میں ان کی بابت حسب ذیل الفاظ چھپے ہوئے تھے۔

افواہ گرم ہے اور بہت وثوق سے بتایا جاتا ہے کہ الطاف حسین نے لندن میں اپنی رہائش کے لئے بیالیس لاکھ پونڈ اسٹرلنگ کا مکان خریدار کھا ہے۔ نیو یارک میں پانچ کروڑ ڈالر میں خریدا ہوا ان کا ہوٹل شب و روز مال بنار ہا ہے۔ اور یہ کہ ان کے پاس نقد موجود رقم کی مالیت دس ارب روپیہ ہے۔ ایم کیو ایم کا سازشی عنصر نیو ورلڈ آرڈر کے لئے ہانگ کانگ کا متبادل تیار کرنے کے لئے کراچی کو سندھ سے کاٹنا چاہتا ہے۔ " صفحہ ۶ لندن سے ایک ہفت روزہ انگریزی اور گجراتی زبان میں شائع ہوتا ہے۔ اس کا نام گراوی گجرات (Garavi Gujrat) ہے ۔ اس نے اپنی دو اشاعتوں میں میرے مضامین شائع کئے اور ان کو جلسہ میں تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے انٹر ویو بھی لیا۔ لندن کے فیسٹول میں ندا سب کے جو ذمہ دار افراد شریک ہوئے، ان میں سے ایک اکال تخت دامتر ) کے چیف جتھے دار پر وفیسر منجیت سنگھ بھی تھے۔ وہ چوں کہ معتدل اور امن پسند آدمی ہیں، ان کے خلاف انتہا پسند سکھوں کی طرف سے یہ خبر پھیلائی گئی کہ ان کو لندن کی

‹ Previous page Next page › Contents of July 1996 All issues

Printed page