Al-Risala · January 1996 · page 35

اجتہادی کوتاہی کے نتائج

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۳۵

زمانوں سے بالکل مختلف ہے ۔ اب جدید وسائل نے قوموں کو یہ موقع دے دیا ہے کہ اگر آپ انھیں خشکی سے نکالیں تو وہ سمندروں کے راستہ سے داخل ہو جائیں گے ۔ اگر آپ انھیں اپنی زمین میں داخل نہ ہونے دیں تو وہ آسمان سے اپنا راستہ نکال لیں گے ۔ اگر آپ ان سے سیاسی اقتدار کی کنجیاں چھین لیں تو وہ بہت سی دوسری کنجیاں پالیں گے جن سے وہ آپ کے گھروں اور بستیوں کے اندر داخل ہو جائیں ۔ حتی کہ جدید ترقیوں نے غیر قوموں کو یہ برتر حیثیت دے دی ہے کہ اگر آپ انھیں اپنے ملکوں سے پوری طرح نکال دیں تو آپ کے بہترین نوجوان خود اپنی مرضی سے پرواز کر کے دوبارہ انہیں کے شہروں میں چلے جائیں گے تاکہ ان کے زیر سایہ اپنے لیے ایک پسندیدہ زندگی حاصل کر سکیں ۔

حقیقت یہ ہے کہ موجودہ زمانہ مکمل طور پر ایک بدلا ہوا زمانہ تھا ۔ قدیم زمانہ میں نقلی دلائل کسی کو مطمئن کرنے کے لیے کافی ہوتے تھے ، اب عقلی دلائل کی اہمیت بڑھ گئی ۔ قدیم معقولات کی بنیاد قیاس پر قائم تھی ، جدید معقولات کی بنیاد بدیہیات پر قائم ہے ۔ قدیم علم کلام داخلی اسلامی فرقوں کو سامنے رکھ کر مرتب کیا گیا تھا ۔ جدید علم کلام خارجی گمراہیوں کو پیش نظر رکھ کر مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ قدیم دور روایتی تکنیک کا دور تھا ، اب سائنٹفک ٹکنالوجی کا دور دنیا میں آگیا ہے ۔ قدیم زمانہ محدود معاشروں کا زمانہ تھا ، اب جدید کمیونی کیشن نے ساری دنیا کو ایک واحد بستی بنا دیا ہے ۔ قدیم زمانہ میں مالیات کا انحصار زراعت پر ہوتا تھا ، اب مالیات کا سب سے زیادہ تعلق انڈسٹری سے ہوگیا ہے ۔ قدیم زمانہ میں سیاست سب سے زیادہ غالب شعبہ تھا ، اب بے شمار جدید ذرائع نے سیاست کے شعبہ کو ایک ماتحت شعبہ کی حیثیت دے دی ہے ۔ وغیرہ ۔

اجتہادی کوتاہی کے نتائج

مجتہدانہ بصیرت سے خالی ہونے کا نقصان سب سے پہلے ملت کو نو آبادیاتی نظام کے خلاف لڑائی میں بھگتنا پڑا ۔ اصل صورت حال سے عدم واقفیت کے نتیجہ میں عرصہ تک ایک طرفہ قربانی دی جاتی رہی ، جب کہ ان قربانیوں کا کوئی بھی فائدہ ملت کے حصہ میں آنے والا نہ تھا ۔ جس وقت مغربی استعمار کا مسئلہ پیدا ہوا ، ساری دنیا کے مسلم علماء پر روایتی اور تقلیدی ذہن چھایا ہوا تھا ۔ چنانچہ جب مغربی قو میں مسلم دنیا میں داخل ہوئیں تو اس کو انھوں نے ویسا ہی ایک سیاسی

‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues

Printed page