Al-Risala · September 1996 · page 18

پوپ کے جواب میں

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۱۸

کے پاس آیا۔ اس بنا پر پوپ کا دعویٰ ہے کہ مسیحی تصورِ خدا میں قربت کا پہلو پوری طرح موجود ہے، جب کہ اسلام میں یہ ناممکن ہے کہ انسان اپنے اور خدا کے درمیان حقیقی قربت کا تجربہ کر سکے۔ اس سے پوپ نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اسلام نجات کا مذہب نہیں ہو سکتا کیوں کہ جو مذہب آدمی کو خدا سے نہ ملاتا ہو وہ اس کی نجات کا ذریعہ کیسے بنے گا۔

ا- پوپ کی اس بات کو زیرِ بحث لانے کے لیے سب سے پہلے یہ ثابت ہونا چاہیے کہ بائبل کا بیان زیادہ مستند ہے، مگر یہ کسی طرح ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ کیوں کہ بائبل (پرانا عہد نامہ، نیا عہد نامہ) کی تاریخی تحقیق کرنے والے تمام علما یہ کہتے ہیں کہ بائبل اپنی اوریجنل صورت میں موجود ہی نہیں۔ بار بار کی تبدیلی اور الحاق نے اس کو تاریخی طور پر ایک غیر مستند کتاب بنا دیا ہے۔ ایسی حالت میں پوپ کا مذکورہ دعویٰ اپنے پہلے مرحلہ ہی میں رد ہو جاتا ہے جب بائبل قابلِ اعتبار کتاب نہیں تو اس کے کسی بیان پر استدلال کی عمارت کیسے کھڑی کی جا سکتی ہے۔ ۲- اس سے قطع نظر، پوپ کی یہ بات ایک غلط مفروضہ پر اپنی عمارت کھڑی کرنے کے ہم معنی ہے جس کو منطق کی اصطلاح میں بنا ر فاسد علی الفاسد کہا جاتا ہے۔ ان کا یہ ابتدائی مفروضہ ہی درست نہیں کہ خدا اور انسان کے درمیان قربت کے لیے ضروری ہے کہ خدا خود انسان کے روپ میں ظاہر ہو۔ کیونکہ خدا اور انسان کی قربت کسی لمسِ جسمانی کا نام نہیں ہے۔ وہ ایک ایسی قربت ہے جو مکمل طور پر نفسیات کی سطح پر قائم ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ بالفرض اگر خدا ہمارے سامنے موجود ہو تب بھی نفسیات کی سطح پر بھی اس سے ہماری قربت قائم ہوگی نہ کہ ظاہری جسم کی سطح پر۔

اتصال نام ہی ہے روحانی اتصال کا۔ خود انسانوں کے درمیان بھی تمام اعلیٰ اتصال روحانی اتصال ہوتے ہیں۔ مثلاً دوست کا دوست سے ملنا حقیقتاً دو جسموں کا ملنا نہیں ہوتا بلکہ دو روحوں کا ملنا ہوتا ہے۔ اسی لیے دو مُردہ دوست اگر پاس پاس رکھ دیے جائیں، تو اگرچہ ان کے جسم ایک دوسرے سے متصل ہوں گے، مگر روح نہ ہونے کی وجہ سے دونوں اتصال کے تجربہ سے محروم ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ خدا اور بندے کا اتصال دو اِسٹوچو کا اتصال نہیں ہے، بلکہ وہ روح اکبر کے ساتھ روح اصغر کا اتصال ہے۔ اسی بنا پر اس کی اہمیت ہے۔ اگر وہ محض دو جسموں کا اتصال ہوتا تو سرے سے اس کی کوئی اہمیت ہی نہ ہوتی۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1996 All issues

Printed page