Al-Risala · September 1996 · page 33

Andrew Roberts, Eminent Churchillians

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۳۳

کا تعلیمی مستقبل اس ملک میں تاریک دکھائی دے رہا ہے۔

اس سے بھی زیادہ بڑا اندیشہ یہ ہے کہ ایسے بچے جب بڑے ہوں گے اور دیکھیں گے کہ ناقص تعلیم کی بنا پر وہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے ہو گئے تو وہ نہ صرف اپنے سر پرستوں کو بلکہ شاید اسلام کو بھی اپنے پچھڑے پن کا ذمہ دار ٹھہر اکسی منفی رجحان میں مبتلا ہو جائیں۔

لندن سے ایک عربی مجلہ البیان شائع ہوتا ہے۔ اس کے شمارہ ربیع الاول ۱۵۱۴ اگست۔ ستمبر ۱۹۹۳ء) میں ڈاکٹر نفیس احمد کے قلم سے ایک مضمون ہندوستانی مسلمانوں کے بارہ میں تھا۔ اس کی جذباتی سرخی حسب ذیل الفاظ میں قائم کی گئی تھی: « وا اسلاماہ، ردّة بين مسلمى الهند، فماذ ا نحن فاعلونا ؟

اس طرح کے مضامین اور بیانات ہر روز مسلمانوں کے عربی، انگریزی اور اردو اخبارات ورسائل میں چھپتے رہتے ہیں، جن میں ہندوؤں کے مقابلہ میں مسلمانوں کی مظلومیت کا ذکر ہوتا ہے۔ مگر آج تک کسی بھی مسلم اخبار یا رسالے میں ایسا کوئی مضمون میری نظر سے نہیں گزرا جس میں ہندوؤں کی اس شدید تر مظلومیت کا ذکر ہو کہ وہ شرک اور الحاد اور غیر اللہ کی پرستش میں مبتلا ہیں اور اس کے نتیجہ میں وہ خدا کی پکڑ کی زد میں آنے والے ہیں۔ مسلمانوں کی موجودہ حالت اگر قومی ہمدردی کا جذبہ پیدا کرتی ہے تو ہندوؤں کی موجودہ حالت سے ہمارے اندر دعوتی خیر خواہی کا شدید جذبہ ابھر نا چاہیئے۔ مگر میرے علم میں ایسے افراد اتنے کم ہیں کہ اگر ان پر الشاذ کالمعدوم کا حکم عائد کیا جائے تو یقینا اس کی تکرار بے جا نہ ہو گا۔

برطانیہ میں مقیم ایک مسلمان سے گفتگو ہو رہی تھی۔ انھوں نے شکایت کے انداز میں کہا کہ آجکل برطانیہ کی مساجد کی تعمیر کے لئے پلاننگ کی اجازت (planning permission) حاصل کرنا سخت مشکل ہو گیا ہے۔ ان کی گفتگو کا تاثر بظاہر یہ تھا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتا جا رہا ہے۔ مگر جب میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ تمام تر انتظام کا معاملہ ہے نہ کہ تعصب کا معاملہ۔ پندرہ سال پہلے یہ حال تھا کہ مسجد کی تعمیر کی اجازت یا اس کا نقشہ نہایت آسانی سے منظور ہو جاتا تھا۔ اس سلسلہ میں جو مشکلات پیدا ہوئی ہیں وہ حال کی پیداوار ہیں نہ یہ کہ وہ پہلے سے موجود رہیں۔ اصل یہ ہے کہ برطانیہ کی مسجدوں میں نہایت لغو قسم کی سیاست داخل ہو گئی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1996 All issues

Printed page