Al-Risala · September 1996 · page 34

Andrew Roberts, Eminent Churchillians

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۳۴

مثلاً حال ہی میں لیوٹن کی ایک مسجد میں دو مسلم گروپ آپس میں الجھ گئے اور زبردست مارپیٹ کی نوبت آگئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پولیس والے جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہو گئے۔ اس طرح کے واقعات متعدد مسجدوں میں پیش آئے۔ اور ان سب کے پیچھے عہدے اور گدی کی سفلی سیاست کے سوا اور کچھ نہیں۔

انگریزوں کا احساس یہ ہے کہ مسجد میں برنش کلچر کی روایات کو بگاڑ رہی ہیں۔ جب کہ یہی شکایت ان کو ہندوؤں اور دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کے بارہ میں نہیں۔ وہ مسجدوں کو انتظامیہ کے لئے "پراblem" کی نظر سے دیکھنے لگے ہیں۔ ایسی حالت میں اگر وہ نئی مسجد کی تعمیر سے متوحش ہوں تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔

برطانیہ ایک انتہائی روایت پسند قوم ہے۔ اس کا ایک اندازہ برطانی مکانات سے ہوتا ہے۔ یہاں کے مکانات عام طور پر اسی مخصوص طرز کے ہوتے ہیں جو سیکڑوں سال سے ان کے یہاں چلا آ رہا ہے۔ ذیل کی تصویر سے اس کا اندازہ ہوگا۔

لندن کا فیسٹول ۷ اگست تک چلنے والا تھا۔ ہندوستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سنگھوی نے کہا کہ ۷ اگست کو وہ اپنی رہائش گاہ پر ڈنر کر رہے ہیں۔ ان کا اصرار تھا کہ میں اس میں شرکت کروں۔ مسٹر شوبھ سنگھ

‹ Previous page Next page › Contents of September 1996 All issues

Printed page