Andrew Roberts, Eminent Churchillians
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۳۵
کا خصوصی پیغام ملکہ اس ڈنر کے موقع پر میرا موجود رہنا ضروری ہے۔ مگر اس کے ساتھ مانچسٹر میں کچھ عرب نوجوان اکٹھا ہوئے تھے۔ ان نوجوانوں کا اصرار تھا کہ میں ان کے ساتھ مانچسٹر میں کچھ وقت گزاروں چنانچہ فیسٹول کے منتظمین اور ڈاکٹر سنگھوی سے معذرت کرتے ہوئے ۵ اگست کی سہ پہر کو میں لندن سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہوا۔
یہ سفر دو عرب نوجوانوں کے ساتھ انٹرسٹی (Intercity) کے ذریعہ طے ہوا۔ ڈھائی گھنٹہ میں ہم لوگ مانچسٹر پہنچ گئے۔ راستے میں مختلف قسم کے مناظر نگاہ کے سامنے سے گزرے ۔ ان کو دیکھ کر ایک خیال میرے ذہن میں آیا۔ اس کو میں نے عرب نوجوانوں سے حسب ذیل الفاظ میں بیان کیا: من هو المؤمن ـ المؤمن هو الذى يرى الجنة فى كل جمال ويرى جهنم فى كل قبح (مومن کون ہے۔ مومن وہ ہے جو ہر حسن میں جنت کا مشاہدہ کرے اور ہر قبیح میں جہنم کو دیکھ لے) مانچسٹر میں میرا قیام ایک عرب نوجوان کی رہائش گاہ پر تھا۔ وہ یہاں تعلیم کی غرض سے مقیم ہیں۔ یہیں پر مختلف عرب نوجوانوں سے ملاقات ہوئی۔ انھیں میں سے ایک طارق الکردی تھے ۔ وہ آئرلینڈ (ڈبلن) میں رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں دعوت کے زبردست مواقع ہیں۔ مگر یہاں کے مسلمانوں کو دعوت کے کام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ یہ بات انھوں نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر کہی اور اس سلسلہ میں کئی واقعات بھی بیان کئے ۔ انھوں نے ڈبلن میں ایک چھوٹا سا دعوتی سنٹر بھی قائم کیا ہے۔
مانچسٹر سے ایک عربی ماہنامہ صوت الغرب شائع ہوتا ہے۔ اس کا شمارہ جمادی الثانیہ ۱۴۱۳ھ (دسمبر ۱۹۹۲) دیکھا۔ اس کے نام کے نیچے یہ حدیث درج تھی : بدأ الاسلام غريبا وسيعود غريباً كما بدأ ـ فطوبى للغرباء . اس میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر جعفر شیخ ادریس کا انٹرویو پڑھا۔ یہ المسلمون (۳۰ اکتوبر ۱۹۹۲) سے لیا گیا تھا۔ انٹرویو ر نے پوچھا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ اشتراکی خطرہ کے زوال کے بعد مغرب کو ایک نئے دشمن کی ضرورت ہے۔ اس لئے اب وہ اسلام کو اپنے دشمن کے طور پر پروجیکٹ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ یہ خیال درست نہیں (ان هذالیس صحيحاً) انھوں نے کہا کہ یہ بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ میں امریکہ میں رہتا ہوں۔ میں روزانہ دو یا تین امریکی اخبار پڑھتا ہوں۔ مگر میں ان میں اسلام یا مسلمانوں کے خلاف کوئی چیز نہیں پاتا (انفی اقرأ)
‹ Previous page Next page › Contents of September 1996 All issues