Al-Risala · September 1996 · page 41

Andrew Roberts, Eminent Churchillians

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۴۱

کے خلاف ہے جس میں آپ نے فرمایا لوگوں کو خوش خبری دو، ان کو متنفر کرنے والی بات نہ کرو۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کے رسول کو جھٹلایا جائے۔

اخوانی فکر کے ایک عرب نوجوان سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ ابن تیمیہ کا قول ہے کہ اللہ ظالم حکومت کو قیام عطا نہیں کرتا خواہ وہ مسلم ہو، اللہ عادل حکومت کو قیام عطا کرتا ہے خواہ وہ کافر ہو( ان اللہ لا يقيم الدولة الظالمة ولو كانت مؤمنة ويقيم الدولة العادلة ولو كانت كافرة)، میں نے کہا کہ اس قول کی روشنی میں آپ لوگوں کے سیاسی احتجاجات بالکل بے معنی ہیں۔ آپ ہر جگہ یہ شکایت کر رہے ہیں کہ فلاں لوگوں نے آپ کو سیاسی اقتدار سے محروم کر دیا۔ مگر قرآن کے مطابق اقتدار خدا کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ جب اس نے آپ کو اقتدار نہیں دیا تو اس کو اپنی کوتاہی پر محمول کرتے ہوئے آپ کو اپنی اصلاح میں لگ جانا چاہئے نہ کہ غیر ضروری طور پر آپ دوسروں کے خلاف احتجاج کرنے لگیں۔

ایک عرب نوجوان نے عبداللہ فہد النفیسی کی ایک عربی کتاب دی۔ اس کا نام تھا : عند ما يحکم الاسلام (صفحات ۱۶۳)، میں نے کہا کہ اس کتاب کا نام صحیح نہیں۔ وہ تعجب میں پڑ گئے۔ ان کی سمجھ میں نہ آیا کہ کتاب کا نام کیسے غیر صحیح ہو سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ اسلام حکومت نہیں کرتا بلکہ انسان حکومت کرتا ہے۔ اسلامی نظام کی موجودگی میں بھی حکمران حیثیت انسان کی ہوتی ہے۔ بنو امیہ کے دور میں اسلامی قانون جاری تھا۔ لیکن نظام جب یزید کے ہاتھ میں تھا تو آپ جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہوا۔ مگر نظام جب عمر بن عبدالعزیز کے ہاتھ میں آگیا تو وہی نظام کچھ اور نظام بن گیا۔ اس لئے اصل مسئلہ اسلام کو حاکم بنانے کا نہیں ہے۔ بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حاکم کو اسلامی بنایا جائے۔ حاکم کو اسلامی بنانے کے بعد ہی کوئی اسلامی نتیجہ بر آمد ہو سکتا ہے۔

پاکستان سے ایک پندرہ روزہ المنبر نکلتا ہے۔ ایک پاکستانی بزرگ کے یہاں اس کا شمارہ ۱۱ جون ۱۹۹۴ دیکھا۔ اس میں مولانا علی میاں کی ایک تقریر تھی جو انھوں نے اسلام آباد میں کی تھی۔ اس میں انھوں نے کہا : "دو تین سال کا واقعہ ہے کہ میں بیروت گیا۔ میرے ایک دوست مجھے اپنی گاڑی پر بیروت کی سیر کرا رہے تھے۔ انھوں نے گاڑی چلاتے ہوئے کہا کہ مولانا، ممالک اسلامیہ میں آج جو ذہنی، فکری اور سیاسی بے چینی اور کش مکش پائی جاتی ہے یہ غیر اسلامی ممالک میں کیوں نہیں الم رسالہ ستمبر ۱۹۹۴

‹ Previous page Next page › Contents of September 1996 All issues

Printed page