Al-Risala · October 1996 · page 24

سفرنامہ برطانیہ۔ہم

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۶، صفحہ ۲۴

لوگ موجود ہیں وہ غیر موجود کو یہ پیغام پہنچادیں (فلیبلغ الشاهد الغائب)، چنانچہ آپ کی وفات کے بعد صحابہ عرب سے نکل کر تمام ملکوں میں پھیل گئے اور اسلام کی عالمی اشاعت کی۔ دوسراول کا یہ کام دعوتی منصوبہ کے تحت ہوا تھا۔ موجودہ زمانہ میں صنعتی انقلاب (industrialisation) نے مسلمانوں کو اپنے گھروں سے نکالا اور دوبارہ ان کو ساری دنیا میں پھیلا دیا۔ یہ بھی ایک منصوبۂ الہی ہے۔ وہ اس لئے ہے تاکہ مسلمان موجودہ انسانی نسلوں تک اسلام کا پیغام پہنچا دیں۔ ہم کو اس خدائی منصوبہ کا شعوری ادراک ہونا چاہئے تاکہ ہم اس کے مطابق خدا کے منصوبہ میں اپنے آپ کو شامل کر سکیں۔ اس کے بعد میں نے صحابہ کرام اور موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا تقابل کرتے ہوئے بتایا کہ صحابہ میں وہ کون سی صفات تھیں جس کی وجہ سے وہ "انصار اللہ بن سکے۔ اور موجودہ زمانہ کے مسلمانوں میں وہ کون سی کیاں ہیں جن کو ہمیں دور کرنا ہے تاکہ ہم خدائی منصوبہ کی تکمیل میں اپنا حصہ ادا کرسکیں ۔ اور خدا کی طرف سے دنیا و آخرت میں اس کا انعام پائیں۔ تقریر کے بعد لوگوں نے غیر معمولی تاثر کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں ایک اور پروگرام رکھا جائے۔ مگر وقت کی کمی کی بنا پر مجھ کو معذرت کرنی پڑی۔ ڈاکٹر خالد علوی نے کہا کہ آپ نے ہمارے جذبات کو زبان بخش دی۔

مسجد میں ڈاکٹر فقیر محمد خاں صاحب سے ملاقات ہوئی۔ وہ کار ڈف کی تبلیغی جماعت کے امیر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ دو سال پہلے وہ ایک جماعت لے کر نیو بارک گئے۔ نیو یارک ایئر پورٹ پر ہم سے تو نماز کا وقت ہو گیا تھا۔ ان لوگوں نے وہیں اذان دی اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھی۔ ایک سفید فام امریکی اس منظر کو بہت غور سے دیکھتا رہا۔ آخر میں وہ ان لوگوں کے پاس آیا اور پوچھا کہ آپ لوگ انگریزی جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہاں۔ پھر اس نے پوچھا کہ یہ آپ لوگ یہاں کیا کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم اسلام کے مطابق خدا کی عبادت کر رہے تھے۔ اس کا تجسس دیکھ کر جماعت والوں نے اس کو اپنے پاس بٹھایا اور اس کو اسلام کے بارہ میں بتانا شروع کیا۔ وہ تاثر ہوتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ اسی نشست میں اس نے کلمہ شہادت ادا کر کے اسلام قبول کر لیا۔ ایک صاحب جوریج (seed) سے متعلق تحقیقی ادارہ میں کام کرتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ ہم ہر چیز کے بیج کو خورد بین کے شیشے کے نیچے رکھ کر دیکھتے ہیں۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ صرف انسان

‹ Previous page Next page › Contents of October 1996 All issues

Printed page