Al-Risala · October 1996 · page 26

سفرنامہ برطانیہ۔ہم

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۶، صفحہ ۲۶

اس کتاب کے بارہ میں ان کا ایک انٹرویو لندن کے ماہنامہ کردار (مارچ ۱۹۹۳) میں دیکھا۔ اس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ قرآن میں بعض آیات ایسی ہیں جن سے میرے دعوی کی دلیل ملتی ہے۔ مثلاً قرآن کی آیت ہے کہ قیامت کے دن اللہ میاں منصف پر بیٹھے گا اور اس کے دائیں طرف محمد عربی بیٹھیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہیں۔ (صفحہ ۳۹) ہر شخص جس نے قرآن کو پڑھا ہے وہ جانتا ہے کہ ایسی کوئی آیت قرآن میں نہیں ہے۔ دنیوی علوم میں کوئی مصنف اس قسم کی بے بنیاد بات نہیں کہے گا۔ مگر مذہب کے معاملہ میں لوگ اپنے کو آزاد سمجھتے ہیں کہ وہ جو چاہیں لکھیں۔ عجیب بات ہے کہ اس کے باوجود وہ اپنے بارہ میں یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ حقائق کی بنیاد پر رائے قائم کرنے والے لوگ ہیں۔

انگلینڈ میں اور پورے یورپ میں بڑی تعداد میں مسلمان اور دوسرے ایشیائی اور افقی لوگ بستے ہیں۔ جن کو یہاں نسلی قومیتیں (ethnic communities) کہا جاتا ہے۔ اسی طرح امریکہ میں بھی یہ لوگ بڑی تعداد میں ہیں۔ مگر دونوں مقامات میں ایک فرق ہے۔ امریکہ میں منتخب ہجرت (selective migration) ہوئی ۔ اس لئے وہاں زیادہ تر پڑھے لکھے لوگ پہنچے۔ جب کہ انگلینڈ وغیرہ میں لوگ بلا امتیاز آئے۔ اسی لئے یہاں زیادہ تر مزدور طبقہ داخل ہوا۔

اس فرق کے مظاہر ہر سطح پر پائے جاتے ہیں۔ امریکہ میں بسنے والے مسلمان اور دوسرے ایشیائی لوگ زیادہ تعلیم یافتہ اور زیادہ معیاری زندگی گزارتے ہیں جب کہ یہاں کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ مثالاً لندن میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے بہت بڑے بڑے جلسے ہوتے ہیں جن میں ہندی اور ار دو مقررین پر جوش تقريریں کرتے ہیں۔ امریکہ میں ایسا نہیں۔ امریکہ کے اجتماعات ہال کے اندر کانفرنس کے انداز میں ہوتے ہیں۔ جب کہ یہاں اسی طرح پارکوں میں بڑے بڑے عوامی جلسے ہوتے ہیں جیسا کہ ہندستان یا پاکستان میں نظر آتے ہیں۔ ۱۹ اگست کی صبح کو میں شمشاد خاں صاحب کے مکان پر اپنے کمرہ میں تھا۔ مکان سے ملحق گارڈن اور میرے کمرہ کے درمیان صرف شیشہ کی دیوار حائل تھی۔ میں نے دیکھا کہ ایک سفید فام نوجوان آتا ہے اور آتے ہی فوراً اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ اس نے مشین کے ذریعہ لان کی گھاس کاٹی۔ پودوں کو درست کیا۔ پورے گارڈن کی صفائی کی۔ وہ آدھ گھنٹہ تک لگاتار اپنے کام میں مشغول رہا۔ نہ بیٹھا، نہ

‹ Previous page Next page › Contents of October 1996 All issues

Printed page