Al-Risala · October 1996 · page 34

Are you moving.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۶، صفحہ ۳۴

تہذیبی حملہ (cultural onslaught) ہے جو ہندوستان میں ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اثر سے مسلمان ہند و تہذیب کو قبول کر رہے ہیں۔ مثلاً مسلمانوں کی شادیوں میں ہندو طریقے رائج ہوتے جا رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ چیزیں تو ہندوستانی مسلمانوں سے زیادہ پاکستانی مسلمانوں میں آرہی ہیں۔ پاکستانی مسلمانوں کی شادیوں میں بڑے پیمانے پر ہندو طریقہ کی نقل کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس کا اعتراف کیا۔ پھر میں نے کہا کہ یہ ہند و کلچر کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ تماش کلچر کا مسئلہ ہے۔ مسلمان اپنی بڑھی ہوئی مادیت کی بنا پر تماشا پسند ہو گئے ہیں، اس لئے وہ اس قسم کی تماشائی رسموں کو اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا یہ فعل ہندو تہذیب کی تقلید کے طور پر نہیں ہے بلکہ تماشا تہذیب کی تقلید کے طور پر ہے۔ تماشے کی رسیں چوں کہ اسلام میں موجود نہیں تھیں، انہوں نے ان کو باہر سے در آمد کر لیا۔

مختلف ملکوں کے جو مسلمان برطانیہ میں آباد ہیں ان کی مجموعی تعداد ڈیڑھ ملین ہے۔ ان میں پاکستانی مسلمانوں کی تعداد تقریباً آٹھ لاکھ ہے۔ ان میں بھی زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو آزاد کشمیر (ہندوستانی زبان میں مقبوضہ کشمیر) سے آئے ہیں۔ ایک پاکستانی مسلمان جو برمنگھم میں رہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ برمنگھم میں ۸۰ ہزار پاکستانی آباد ہیں۔ ان میں ۶۰ ہزار وہ لوگ ہیں جو آزاد کشمیر کے علاقہ سے آئے ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں مقیم کچھ کشمیری مسلمانوں سے گفت گو ہوئی۔ میں نے کہا کہ کشمیر میں آپ جو جنگ جویانہ تحریک چلا رہے ہیں، اس کا مقصد آپ کے اعلان کے مطابق کشمیر کو آزاد کرنا ہے۔ یہ مقصد آپ اس حصہ میں بالفعل حاصل کر چکے ہیں جس کو آپ خود آزاد کشمیر کہتے ہیں۔ پھر جب آپ کا ڈریم لینڈ یا آپ کا مطلوب کشمیر جزئی طور پر آزاد کشمیر کے علاقہ میں عملاً بن گیا تو اس کو چھوڑ کر دوبارہ آپ لوگ برطانیہ کی غلامی میں کس لئے آگئے۔ آپ کی یہ روش بتاتی ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک چلانے میں آپ سنجیدہ نہیں ہیں۔

میں نے کہا کہ اصحاب رسول کو جب مدینہ میں ایک آزاد اسلام لینڈ مل گیا تو سارے لوگ وہاں مقیم ہو گئے۔ انہوں نے ایسا نہیں کیا کہ مدینہ میں چوں کہ مادی آرام نہیں تھا وہ اس کو چھوڑ کر شام اور عراق اور فلسطین چلے جاتے ، کیوں کہ وہاں مادی راحت موجود تھی۔ آپ لوگ زبان

‹ Previous page Next page › Contents of October 1996 All issues

Printed page