Are you moving.
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۶، صفحہ ۳۶
جہاد کیا گیا۔ میں نے کہا کہ غزوہ بدر کی تیاری تو اتنی بڑی تھی کہ اس سے بڑی تیاری ممکن نہیں۔ حالت یہ تھی کہ تیاری نہ ہونے کی وجہ سے اصحاب رسول جہاد کرنے میں متردد تھے۔ اس وقت قرآن میں یہ یقین دہانی نازل کی گئی کہ تم لوگ میدان جنگ کی طرف بڑھو، تمہاری مدد کے لئے فرشتے اتارے جائیں گے۔ پھر جس گروہ کا ساتھ دینے کے لئے فرشتے آجائیں وہ تو اتنی طاقت ور ہو جائے گی کہ ساری دنیا کے لوگ مل کر بھی اس کو زیر نہ کر سکیں۔
مرکز اہل حدیث کے اجتماع میں تقریر کے بعد بہت سے تحریری سوالات آئے۔ ایک سوال یہ تھا کہ آجکل نظام خلافت کے احیاء کا بڑا چرچا ہے۔ قریب میں لندن میں حزب التحریر نے اس موضوع پر ایک کامیاب کانفرنس منعقد کی تھی۔ کیا اسلامی خلافت کا احیاء موجودہ زمانہ میں ممکن ہے۔
میں نے کہا کہ قرآن کے مطابق، خلافت اقتدار ارض ، احیاء کا مسئلہ نہیں ہے، وہ اعطاء کا مسئلہ ہے۔ یعنی خلافت کسی گروہ کو خدا کی طرف سے دی جاتی ہے، وہ کسی تحریک خلافت کے ذریعہ کسی کو حاصل نہیں ہوتی۔ قرآن کے مطابق صحیح طریقہ یہ ہے کہ احیاء کی کوشش افراد ملت پر کی جائے ، افراد ملت میں جب زندگی آجائے گی تو اس کے بعد خدا کی طرف سے اس کے حق میں خلافت وحکومت Wembley Arena, London <...> <...> <...> | مؤتمر الخلافة
‹ Previous page Next page › Contents of October 1996 All issues