Al-Risala · October 1996 · page 46

Hard training brings the smile of success.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۶، صفحہ ۴۶

Hard training brings the smile of success.

یہ صرف کھیل کی بات نہیں ہے۔ یہ پوری زندگی کے لئے فطرت کا قانون ہے۔ اس دنیا میں کامیابی کی خوشی صرف وہ آدمی حاصل کرتا ہے جو محنت و مشقت کی صعوبت کو برداشت کر کے اپنے آپ کو اس کا مستحق بنا لے۔

۱۶ اگست ۱۹۹۶ کی دوپہر کو ہمارا جہاز دہلی ایئر پورٹ پر اتر گیا۔ اس وقت ہندوستان کی گھڑیوں میں گیارہ بج رہے تھے جبکہ لندن میں اس وقت ساڑھے ۶ بجے کا وقت تھا۔ جب میں دہلی سے لندن پہنچا تو میں نے ساڑھے چار گھنٹے کھو دئے تھے۔ لیکن جب میں لندن سے واپس ہو کر دہلی آیا تو میں نے ساڑھے چار گھنٹے دوبارہ حاصل کر لئے۔ یہی اس دنیا کا نظام ہے۔ یہاں پر کھونے کے ساتھ پانا بھی جڑا ہوا ہے۔ اگر آپ کو کھونے کا تجربہ ہو تو آپ مایوس نہ ہوں، آپ سادہ طور پر صرف انتظار کی پالیسی اختیار کر لیں۔ اور اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ جو کچھ آپ نے کھویا تھا اس کو دوبارہ آپ نے پا لیا ہے، اور اکثر مزید اضافہ کے ساتھ۔ الترمذی ، کتاب الدعوات کی ایک روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں: افضل العبادۃ انتظار الفرج (کشادگی کا انتظار کرنا افضل عبادت ہے)، اس حدیث کا مطلب غالباً یہ ہے کہ مسئلہ پیش آنے کے وقت انسان اگر بے صبر نہ ہو، وہ معاملہ کو اللہ پر ڈالتے ہوئے انتظار کا طریقہ اختیار کر لے تو عنقریب وہ دیکھے گا کہ جہاں بظاہر تنگی تھی وہیں اللہ نے اس کے لئے کشادگی کا امکان بھی رکھ دیا تھا۔ موجودہ زمانہ ہر اعتبار سے ایک نیا زمانہ ہے۔ اس زمانہ میں دنیا روایتی دور سے نکل کر سائنٹفک دور میں داخل ہوئی۔ اب ضرورت ہے کہ اسلام کے ابدی اصولوں کو جدید حالات پر از سرِ نو منطبق کیا جائے۔ اسی از سر نو انطباق کا شرعی نام اجتہاد ہے۔ زیر نظر کتاب وقت کے اسی اہم ترین مسئلہ کا علمی اور تاریخی مطالعہ ہے۔ Rs. 50

‹ Previous page Next page › Contents of October 1996 All issues

Printed page