Hard training brings the smile of success.
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۶، صفحہ ۴۷
خبر نامہ اسلامی مرکز - ۱۱۵
١- ہندی روزنامہ راشٹریہ سہارا (دہلی) کے نمائندہ مہندر پرتاپ سنگھ نے ۲۶ اپریل ۱۹۹۶ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر الیکشن کے مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ نیشنل ایشو کو ایشو بنائیں ، چھوٹے چھوٹے ایشو کو ابھارنے میں ملک تباہ ہو جائے گا۔
۲- مرکز ٹیلیفون الشرق الاوسط (Middle East Broadcasting Centre) کے نمائندہ مصری صحافی رفعت یحییٰ دکر سپا ڈنٹ ساؤتھ سنٹرل ایشیا) ۲۵ اپریل ۱۹۹۶ کو اپنی ٹیم کے ساتھ مرکز میں آئے اور صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق ہندوستانی مسلمانوں کی سیاسی اور معاشی اور تعلیمی حالات سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ الیکشن (اپریل۔ مئی ۱۹۹۶) میں خواہ کوئی بھی پارٹی جیتے ، مسلمانوں کے معاملات خود اپنی تعمیری کوشش سے درست ہوں گے نہ کہ کسی پارٹی کو ہرانے یا جتانے سے۔ ۳- گاندھی پیس فاؤنڈیشن (نئی دہلی) کے زیر انتظام ۱۴ مئی ۱۹۹۶ کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ اس کا موضوع تھا : سوشل ورک اینڈ والنٹری ایکشن۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر مذہبی نقطہ نظر سے اظہار خیال کیا۔ ۴- امریکی روزنامہ لاس اینجلس ٹائمز کے نمائندہ مسٹر امید شرما نے ۱۶ مئی ۱۹۹۶ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق اسلامی مرکز سے لے کر مسلمانان ہند کے مسائل تک تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو کسی بیرونی دشمن کا خطرہ نہیں ہے ۔ ان کا مسئلہ صرف تعلیم ہے اور اب مسلمان اس محاذ پر یکسوئی سے لگ رہے ہیں۔
۵- ایسوسی ایشن آف پیپلز آف ایشیا اور اکھل بھارت رچناتمک سماج کے زیر انتظام ۱۵۔ ا مئی ۱۹۹۶ کو وائی ایم سی ہال (نئی دہلی) میں انڈیا اور پاکستان دوستانہ اجتماع (Indo-Pak Amity Meet) کا انعقاد ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر تقریر کی ۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1996 All issues