We all are children of one Father.
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۶، صفحہ ۴۷
کسان اپنا گنا بیل گاڑیوں پر لاد کر لاتا تھا۔ اس کے بعد کرایہ کے ٹرک کے اوپر لدے ہوئے گنے سڑکوں پر دکھائی دینے لگے۔ اب کسان اپنا گنا اپنے ٹریکٹر پر لاد کر لاتا ہے۔ یہ ملک میں کسان کی ترقی کا ایک علامتی واقعہ ہے۔ بیل گاڑی کے بعد کسان کرایہ کے ٹرک استعمال کرتے تھے، اب انھوں نے خود اپنے ٹریکٹر خرید لیے ہیں جو پیداوار حاصل کرنے کا کام بھی کرتا ہے اور فصل کو لاد کر بازار بھی پہنچاتا ہے۔
مودی نگر پہلے میرٹھ ضلع کا ایک حصہ تھا۔ اب وہ انتظامی اعتبار سے غازی آباد میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہاں ۷ اپریل کو ایک بھیانک حادثہ ہوا۔ یوپی روڈویز کی ایک بس جو دہلی سے رڑکی جا رہی تھی، وہ مودی نگر پہنچی تو اس کے اندر ایک بم پھٹا۔ تقریبا ڈیڑھ درجن آدمی مرگئے۔ بہت سے زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں گیارہ مہینہ کا ایک بچہ بھی شامل تھا۔ بم بس کے اگلے حصہ میں ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ باہر کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ہندوستان ٹائمز (۲۹ اپریل) کے مطابق، کشمیر کے ایک عسکری گروہ اسلامی رکت المومنین نے اس بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تباہ شدہ بس کی تصویر نیچے ملاحظہ فرمائیں)
‹ Previous page Next page › Contents of November 1996 All issues