Al-Risala · December 1996 · page 22

تاریخی پس منظر

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۲۲

محض ایک خارجی عقیدہ نہ رہا بلکہ وہ خود شاکلۂ انسانی کا جزوِ اعظم بن گیا۔ اب یہ نا ممکن ہو گیا کہ تمام شہروں اور آبادیوں میں پیدا ہونے والا آدمی شرک کے تسلط سے نکل سکے۔

پھر اسی کا یہ نتیجہ تھا کہ پچھلے پیغمبروں کے زمانہ میں توحید کا عقیدہ صرف انفرادی عقیدہ کے درجہ میں رہا۔ وہ عمومی انسانی انقلاب کی صورت اختیار نہ کر سکا۔ کیوں کہ عمومی انقلاب برپا کرنے کے لیے انسانوں کی ایک قابل لحاظ ٹیم درکار تھی، اور مروجہ مشرکانہ تہذیب میں اس کا امکان ہی ختم ہو گیا کہ بڑی تعداد میں لوگ توحید کو اختیار کریں اور پھر وہ ٹیم وجود میں آئے جو جد و جہد کر کے مشرکانہ نظام کو ختم کرے اور موحدانہ انقلاب دنیا میں برپا کرے۔ تاریخ جب یہاں تک پہنچ گئی تو اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہوا کہ خصوصی تدبیر کے ذریعہ انسانوں کی ایک نئی جماعت تیار کی جائے۔ اسی منصوبہ کے تحت حضرت ابراہیم کو حکم ہوا کہ وہ اپنی اولاد کو عرب کے صحرا میں لے جاکر بسا دیں تاکہ وہاں کے غیر آباد علاقہ میں ایک ایسی قوم تیار ہو جو خالص فطرت کے ماحول میں پرورش پا کر نکلی ہو۔ اور اس کے لیے دین فطرت کو اختیار کرنا آسان ہو جائے۔

تمدن سے دور عرب کے صحرا میں خالص فطرت کے ماحول میں یہ قوم بننا تیار ہوئی۔ توالد و تناسل کے فطری نظام کے تحت اس قوم (بنواسماعیل) کو بننے میں تقریباً ڈھائی ہزار سال لگ گئے ۔ جب یہ قوم پوری طرح تیار ہو چکی تو اس کے اندر مکہ میں نبی آخر الزماں محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب کی بعثت ہوئی ۔ اس قوم کے تمام منتخب افراد آپ کے گرد اکٹھا ہو گئے۔ اور پھر آپ کی رہنمائی میں انھوں نے وہ تاریخی جد و جہد کی جس نے انسانیت کا نقشہ یکسر بدل دیا۔ یہی وہ جماعت ہے جس کو قرآن میں خیر امت کہا گیا، اور یہی وہ جماعت ہے جس کو غزوہ بدر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے العصا بہ فرمایا تھا۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے اندر تمام اعلیٰ بشری اوصاف کا مل ترین صورت میں جمع ہو گئے تھے۔ وہ یہ صلاحیت رکھتے تھے کہ حق کو اس کی مجرد صورت میں دیکھیں اور کھلے طور پر اس کا اعتراف کریں۔ وہ جو کہتے تھے وہی کرتے تھے اور انھیں جو کرنا تھا وہی بولتے تھے۔ ان کی زندگی اصولوں کے تابع تھی نہ کہ مفادات کے تاریخ۔ وہ اختلاف کے باوجود متحد رہتے تھے، وہ قابل پیشین گوئی کردار کے حامل تھے۔ وہ مکمل انسان تھے اور مکمل موحد۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1996 All issues

Printed page