Al-Risala · January 1996 · page 4

اجتہاد مطلق، اجتہاد مقید

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۴

جاتا رہے ۔ اس بات پر شدت سے زور دیتے رہے ہیں کہ علماءء کو کسی ایک کا مقلد بن کر نہیں رہنا چاہیے ۔ بلکہ نئے حالات اور نئے تقاضوں کا حل براہ راست قرآن و سنت کی روشنی میں تلاش کرنا چاہیے ۔ اسی کا نام اجتہاد ہے ۔ علامہ شاطبی نے اپنی کتاب الموافقات ( جلد چہارم ) میں اجتہاد کی بحث کے تحت لکھا ہے کہ اجتہاد کی ضرورت قیامت تک باقی رہے گی ۔ کیوں کہ انسان قیامت تک اس بات کا مکلف ہے کہ شریعت پر چلے ۔ لیکن شریعت ہمیں کلی اصول فراہم کرتی ہے ۔ وہ جزئی تفصیلات سے بہت کم بحث کرتی ہے ۔ جب کہ زندگی کے حالات اور تقاضے وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل بدلتے رہتے ہیں ۔ جب اصول شریعت محدود ہیں اور بدلتے ہوئے حالات اور تقاضوں کی کوئی حد نہیں ، تو شریعت پر عمل کیسے ممکن ہوگا۔ ظاہر ہے یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب اجتہاد کا در وازہ کھلا ہے تاکہ شرعی اصولوں کی مزید توسیع یا از سر نو تشریح کر کے مختلف حالات اور تقاضوں کی نسبت سے ہم اپنا موقف متعین کر سکیں ۔

خالص فنی اعتبار سے اجتہاد کی بہت سی قسمیں کی جاتی ہیں ۔ تاہم بڑی تقسیم میں اس کی دو قسمیں ہیں ۔ ایک اجتہاد مطلق ، دوسرے اجتہاد مقید ۔

اجتہاد مطلق اور اجتہاد مقید کی جو تعریفیں اصول فقہ کی کتابوں میں درج ہیں ، اگر ہم ان کا خلاصہ آج کے انسان کی قابل فہم زبان میں بیان کرنا چاہیں تو وہ یہ ہو گا کہ اجتہاد مطلق کا تعلق ایسے مسئلے سے ہے جو اپنی نوعیت میں بالکل نیا ہو ۔ جس کے لیے سابق میں کوئی نظیر موجود نہ ہو جس پر قیاس کرتے ہوئے شریعت کا حکم متعین کیا جا سکے ۔ ایسی حالت میں مجتہد کا کام یہ ہے کہ وہ روح اسلام کو رہنما بنا کر یہ فیصلہ کرے کہ پیش نظر مسئلہ میں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے ۔ اس کے برعکس اجتہاد مقید کا تعلق ایسے مسئلے سے ہے جو بالکل نیا نہ ہو ، بلکہ اس کی کوئی نظیر سابق میں پائی جاتی ہو ۔ ایسی حالت میں مجتہد کا کام یہ ہے کہ وہ سابقہ عملی نظیر کو سامنے رکھتے ہوئے پیش آمدہ صورت حال پر شریعت کے حکم کا انطباق کرے ۔ گویا اجتہاد مطلق میں اصل رہنما روح اسلام ہوتی ہے اور اجتہاد مقید میں اصل رہنما کوئی عملی نظیر ۔

اجتہاد مطلق کی ایک مثال حکومت وقت کے خلاف خروج کی حرمت کا مسئلہ ہے جس کے بارے میں واقعہ کربلا سے پہلے کوئی مماثل واقعہ تاریخ اسلام میں نہیں ملتا ۔ چنانچہ علما نے قائم شدہ

‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues

Printed page