Al-Risala · January 1996 · page 5

اجتہاد مطلق، اجتہاد مقید

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۶، صفحہ ۵

حکومت ، خواہ وہ ظالم ہو ، کے خلاف خروج کی حرمت کا جو متفقہ فتویٰ دیا اسے اجتہاد مطلق کی تاریخی مثال قرار دیا جا سکتا ہے۔ جس میں محض روحِ اسلام کو رہنما بنا کر ایک عملی موقف متعین کیا گیا۔ علامہ ابن کثیر نے حسین اور یزید کے معاملہ پر کلام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یزید اگر چہ ایک فاسق امام تھا۔ لیکن امام اگر فاسق ہو تو محض فسق کی بنا پر اس کو معزول نہیں کیا جائے گا، بلکہ علماء کے صحیح قولی کے مطابق ، اس کے خلاف خروج (بغاوت) کرنا جائز نہیں ہوگا۔ کیوں کہ اس کے نتیجہ میں فساد اور بد امنی اور خوں ریزی اور لوٹ مار اور عورتوں کی آبرو ریزی جیسے سنگین واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے ہر ایک کی برائی اور رنگینی امام کے فسق و فجور سے کئی گنا زیادہ ہے :

والامام إذا فسق لا يُعزل بمجرد فسقه على اصح قول العلماء ـ بل ولا يجوز الخروج عليه لما في ذلك من اثارة الفتنة ووقع الهرج وسفك الدماء الحرام ونهب الاموال وفعل الفواحش مع النساء وغيرهن وغير ذلك مما كل واحدة فيها من الفساد اضعاف فسقه كما جرى مما تقدم إلى يومنا هذا (ابن کثیر، البدایہ والنہایہ ۲۳/۸-۲۲۳) حدیث میں ایک طرف امام جائر کے سامنے حق بات کہنے کو افضل جہاد کہا گیا ہے اور ایسے مجاہد کو اگر امام قتل کر دے تو وہ افضل الشہداء قرار پائے گا۔ ایسی حالت میں فاسق امام کے خلاف خروج کی حرمت کا فتویٰ بظاہر مذکورہ حدیث سے متعارض معلوم ہوتا ہے۔ مگر ایسا نہیں ہے۔ دراصل یہاں علماء نے اسلام کی دائمی اسپرٹ کو ملحوظ رکھ کر اجتہاد کیا۔ وہ یہ کہ اجتماعی معاملات میں اصل فیصلہ کن چیز یہ ہے کہ کسی اقدام کے نتیجہ میں منفعت اور مضرت کا تناسب کیا ہوگا۔ اگر ایک عمل کا نقصان اس کے فائدہ سے زیادہ ہو تو فی نفسہ جائز ہوتے ہوئے بھی وہ عمل نا جائز ہو جائے گا۔ یہ اصول انفرادی معاملات میں بھی ملحوظ رکھا گیا ہے مثلاً شراب اور جوا کی حرمت کا ایک سبب یہ بیان کیا گیا کہ ان کا نقصان ان کے فائدہ سے بڑا ہے (البقرہ ۲۱۹) تاہم اجتماعی امور میں یہ اصول زیادہ شدت کے ساتھ ملحوظ رکھا جائے گا۔ اسی بات کو اصول فقہ کی زبان میں ترک المصلحة للمفسدة کہا گیا ہے۔

اجتہاد مقید کی وضاحت کے لیے استعانت بالکفار یا غیر مسلموں کے ساتھ موالات (تعاون) کا مسئلہ بطور مثال پیش کیا جا سکتا ہے۔ تحریک آزادی کو مؤثر بنانے کے لیے اس صدی کے اوائل میں جب

‹ Previous page Next page › Contents of January 1996 All issues

Printed page