Al-Risala · December 1996 · page 34

You are paying the price of being sensitive.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۳۴

پوری طرح جدید دکھائی دیتی ہے۔ اس کے کمروں اور دیواروں کو ٹائل سے مزین کیا گیا ہے۔ کچن اور باتھ روم وغیرہ میں جدید ترین فٹنگ کی گئی ہے۔ پوری عمارت نہایت صاف ستھری اور مرصع نظر آتی ہے۔ (ملاحظہ ہو تصویر ذیل)

مذہبی حلقوں میں اکثریت قدیم عمارتوں کو مقدس سمجھ لیا جاتا ہے۔ اور ضروری سمجھا جاتا ہے کہ اس کو ہر اعتبار سے اس کی قدیم وضع پر باقی رکھا جائے مگر دوسرا تصور یہ ہے کہ اس کے بنیادی ڈھانچہ میں تدامت کا رنگ باقی رکھتے ہوئے اس کو مکمل طور پر جدید کر دیا جائے۔ عیسائی حضرات کی بہت سی قدیم عمارتوں کو دیکھنے کے بعد میرا اندازہ ہے کہ وہ لوگ اسی دوسرے نظریہ میں یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنی قدیم عمارتوں کو جدید تکنیک کے استعمال سے از سر نو شاندار تر بنا دیا ہے۔ وہ تاریخ کے اعتبار سے قدیم ہیں مگر استعمال کے اعتبار سے پوری طرح جدید۔ مانسٹری (monastery) تقریباً وہی چیز ہے جس کو ہمارے یہاں خانقاہ کہا جاتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1996 All issues

Printed page