Al-Risala · December 1996 · page 39

The present glory of Florence is its Past.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۳۹

مرد و عورت کا اسٹیچو تھا جو بالکل ننگا تھا۔

سیاح بڑی تعداد میں ہر طرف گھوم رہے تھے۔ ایک جگہ ندی کے کنارے ایک بھیڑ تھی۔ وہاں ایک نوجوان مرد اور ایک نوجوان عورت مخصوص لباس میں تھے۔ ان کے اوپر لوگ خوش ہو کر چاول پھینک رہے تھے۔ معلوم ہو کہ یہ شادی کی ایک رسم ہے جو صدیوں سے یہاں چلی آ رہی ہے۔ ایک سڑک پر بڑی تعداد میں لڑکوں اور لڑکیوں کا جلوس نظر آیا۔ وہ جھنڈ لئے ہوئے اور نعرہ لگاتے ہوئے جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ پولیس کا بھاری انتظام تھا۔ یہ ایٹمی ہتھیار کے خلاف تھا۔ وہ نعرہ لگا رہے تھے: اسٹاپ نیو کلیئر ٹسٹ۔ فلارنس میں ایک بہت بڑا میوزیم ہے۔ اس کو بھی دیکھا۔ یہ غیر معمولی حد تک شاندار ہے۔ اس میں قدیم فنکاروں کے آرٹ کے نمونے ہیں۔ یہ زیادہ تر پینٹنگ کے نمونے ہیں یا پھر اسٹیچو کے۔ وہ اکثر مذہبی نوعیت کے نمونے تھے۔ بہت سی پینٹنگ میں حضرت مریم کو زمانہ طفولیت کے مسیح کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ اسی طرح حضرت مسیح کے مصلوب کئے جانے کے بارہ میں بہت سے چھوٹے بڑے نمونے تھے۔

جس طرح ہمارے شعرا مضمون بندی کرتے ہیں، اسی طرح مسیحی آرٹسٹوں نے مسیح کی پیدائش اور (اپنے عقیدہ کے مطابق مسیح کے صلیب پر چڑھائے جانے کے بارہ میں کثرت سے مضمون بندیاں کی ہے۔ شعر و ادب کے علاوہ ان کے بارہ میں طرح طرح کی پینٹنگ یا اسٹیچو تیار کئے گئے ہیں۔

ایک مغربی سیاح کے ہاتھ میں ایک انگریزی میگزین تھا۔ اس نے میرا شوق دیکھ کر اس کو مجھے دیدیا۔ یہ ایک مسیحی تنظیم کی طرف سے نکلتا ہے۔ ۳۲ صفحہ کا یہ ماہانہ پرچہ دنیا کی ۱۲۱ زبانوں میں شائع کیا جاتا ہے۔ ان میں بنگالی، ترکی، فارسی اور اردو بھی شامل ہیں۔ اردو ایڈیشن غالباً پاکستان سے شائع ہوتا ہے۔ اس کا نام اس طرح درج تھا:

The Watchtower Announcing Jehovah's Kingdom یہ ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۵ کا شمارہ تھا۔ اس کے صفحہ ۲ پر اس کے مقاصد اس طرح لکھے ہوئے تھے :

‹ Previous page Next page › Contents of December 1996 All issues

Printed page