Al-Risala · March 1997 · page 23

ٹوٹے شملہ کی زنجیر لینا ہے اب تو کشمیر

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۷، صفحہ ۲۳

دشمن بنا دیا۔

اس کے بعد جواہر لال نہرو کی سوشلسٹ اقتصادیات نے ہندوستان کو تباہ کر دیا۔ اس نے ملک کو بے شمار نقصانات پہنچائے۔ انھیں میں سے ایک عام نقصان یہ ہے کہ اس اسکیم نے قوم کی قوم کو کاہل (Lethargic) بنا دیا۔ اس کی ایک دلچسپ مثال یہ ہے کہ پہلے دہلی میں کوکنگ گیس کا یہ حال تھا کہ بار بار ٹیلی فون کرنے کے بعد وہ کئی دن پر آتی تھی۔ اب لبرلائزیشن کے بعد یہ حال ہے کہ ایک ٹیلی فون کیجیے، اور اسی دن گیس کا سلنڈر آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ ۱۹۴۷ کے بعد ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور راجستھان کے علاقہ میں مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے تھے۔ اس وقت مسلمانوں کو دوبارہ اس علاقہ میں جمانے کے لئے سب سے زیادہ جس نے کام کیا وہ بلا شبہ جمعیۃ علماء ہند ہے۔

یہ کام کس طرح انجام دیا گیا، اس کی ایک مثال مولانا ممتاز احمد قاسمی ہیں۔ ۱۹۶۳ میں دار العلوم سے فراغت کے بعد انھوں نے ارادہ کیا تھا کہ طب کی تعلیم حاصل کریں۔ چنانچہ وہ دہلی آکر مولانا محمد میاں صاحب سے ملے۔ وہ چاہتے تھے کہ مولانا محمد میاں ان کے لئے حکیم عبد الحمید صاحب کے نام ایک سفارشی خط لکھ دیں تاکہ طبیہ کالج میں آسانی سے ان کا داخلہ ہو جائے۔ مولانا محمد میاں نے ان کی بات سننے کے بعد کہا کہ اگر تم میرا مشورہ مانو تو میں تم کو ایک اور زیادہ بہتر کام بتاتا ہوں۔ اس کے بعد انھوں نے کہا کہ دیکھو، یہ ہماچل پردیش کے ایک گاؤں سے خط آیا ہے کہ یہاں ایک عالم بھیجئے میری رائے ہے کہ تم وہاں چلے جاؤ۔

مولانا ممتاز احمد قاسمی اللہ کے بھروسہ پر روانہ ہوگئے۔ یہ شملہ کے قریب ایک گاؤں تھا۔ وہاں کی مسجد میں آکر وہ مقیم ہو گئے۔ مگر شروع میں یہ حال تھا کہ اتنے مسلمان نہیں ملتے تھے کہ باجماعت نماز قائم ہوسکے۔ ایک روز جمعہ کا دن تھا۔ مسجد میں صرف دو آدمی تھے۔ تیسرے کی تلاش میں وہ باہر نکلے۔ ایک جاہل مسلمان گھاس کا گٹھڑ باندھ کر کھڑا ہوا تھا۔ مولانا ممتاز صاحب نے اس سے مسجد چلنے کے لئے کہا۔ اس نے کہا کہ تم مولویوں کو اور تو کوئی کام نہیں۔ پھر وہ بولا کہ اگر تم میرا یہ گھاس کا گٹھڑ اٹھالو تو میں تمہارے ساتھ مسجد چلنے کے لئے تیار ہوں۔ مولانا ممتاز صاحب نے فوراً دونوں ہاتھوں سے گھاس کا گٹھڑ اٹھا کر اپنے سر پر رکھ لیا۔ اب وہ دیہاتی مسلمان مسکرانے

‹ Previous page Next page › Contents of March 1997 All issues

Printed page