مناظر ، داعی
الرسالہ، مئی ۱۹۹۷، صفحہ ۲۳
یہ ایک ساوتھ انڈین تھے۔ مشورہ کے بعد ایڈیٹر نے فورا اپنی ٹیم بھیج کر تحقیق کرائی۔ معلوم ہوا کہ مذکورہ مندر بالکل ٹھیک حالت میں ہے۔ وہاں کسی قسم کی کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔ اس کے بعد انھوں نے فوراً ایک رپورٹ بنائی اور شام کے سپلیمنٹ میں اس کو چھاپ دیا۔ جب لوگوں نے اخبار کی رپورٹ کو پڑھا تو تناؤ اپنے آپ ختم ہو گیا اور پورنہ شہر بھیانک فساد سے بچ گیا۔ اسی زمانہ میں الور (راجستھان) کے ایک ہندی اخبار میں ایک خبر چھپی کہ فلاں گاؤں کے میو مسلمان ہتھیار جمع کر رہے ہیں اور وہ الور شہر پر حملہ کرنے والے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک مسجد کا نام بھی چھاپ دیا گیا ۔ اس کے نتیجہ میں الور میں تناؤ پیدا ہو گیا اور بظاہر ایسا معلوم ہوا کہ جلد ہی فساد پھوٹ پڑے گا۔ دوبارہ کچھ سماجی کارکن فورا حرکت میں آ گئے ۔ انھوں نے الور کے چار ہندی اخباروں کے دفتر سے ربط قائم کیا۔ اور ان کے نمائندوں کو لے کر مذکورہ گاؤں میں پہنچے۔ وہاں گھر گھر جا کر لوگوں سے ملے۔ مذکورہ مسجد میں داخل ہو کر اس کو اچھی طرح دیکھا۔ مگر وہاں نہ کوئی ہتھیار تھا اور نہ اس قسم کی کوئی اور چیز ۔ اس کے بعد چاروں اخباروں نے اپنے نمائندوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ چھاپ دی۔ اس کو پڑھتے ہی اپنے آپ لوگوں کے جذبات ٹھنڈے ہو گئے اور شہر میں فساد ہونے سے رہ گیا۔
موجودہ حالات میں یہی سب سے زیادہ مفید اور قابل عمل طریقہ ہے ۔
دین انسانی اسلام کا فکری اور عملی اور تاریخی مطالعہ مولاناوحید الدین خاں ششم رسول کا مسئلہ قرآن و حدیث اور فقہ و تاریخ کی روشنی میں مولانا وحید الدین خاں فکر اسلامی فکر و عمل، افق و تاریخ، روشنی و تحقیق مولانا وحید الدین خاں Size 22x14.5cm, 320 pages; Rs. 60 Size 22x14.5cm, 192 pages; Rs. 40 Size 22x14.5cm, 240 pages; Rs. 50 AL-RISALA BOOK CENTRE 1, Nizamuddin West Market, Near DESU, New Delhi-110 013 Tel. 4611128, 4611131 Fax 91-11-4697333