This is your copy.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۷، صفحہ ۳۰
میں رانا سانگا کو شکست ہوئی۔ اس کے بعد یہ علاقہ مغل سلطنت کے تحت آگیا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جہاں گیر اور شاہ جہاں دونوں راجپوت ماؤں سے پیدا ہوئے تھے۔ (15/495) راجستھان راجاؤں کی سرزمین رہی ہے۔ چنانچہ یہاں کثرت سے تعمیری یادگاریں ہیں جو دورِ قدیم کو یاد دلاتی ہیں۔ ذیل میں اسی قسم کی ایک خوبصورت عمارت کی تصویر دی جارہی ہے۔ یہ اودے پور کے پاس ہے۔ اس کو راج سمندر یا جے سمندر کہا جاتا ہے۔ ادے پور سے ڈھائی گھنٹہ کا سفر طے کر کے ہم لوگ بھیل واڑہ پہنچے۔ بھیل واڑہ میں میرا قیام یہاں کے سرکٹ ہاؤس میں کیا گیا تھا۔ سرکٹ (circuit) کے معنی ہیں پھیرا۔ سرکٹ ہاؤس کا لفظ انگریزوں کے زمانہ میں رائج ہوا۔ انگریزی حکومت نے شہری مقامات پر ایک رقبہ مخصوص کر کے اس کے اندر بنگلہ نما مکانات بنائے تھے تاکہ انگریز عہدیدار اپنے دوروں کے وقت وہاں قیام کر سکیں۔ اس قسم کے مخصوص علاقے اب بھی ہر شہر میں موجود ہیں، اور اودے سمندر پر بنی نئی چوکیاں، جب نور محلوں کی گنجائش کا موجب بنی ہوئی ہیں (راول)
‹ Previous page Next page › Contents of July 1997 All issues