Khilji is said to have seen her through mirrors.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۷، صفحہ ۴۲
اس وسیع قلعہ کے اندر بہت سی عمارتیں ہیں۔ انھیں میں سے ایک پدمنی محل بھی ہے ۔ یہاں فاصلہ کے ساتھ نیچے اوپر دو عمارتیں بنی ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سلطان خلجی کی فرمائش پر نیچے کی عمارت میں رانا پرتاپ سنگھ کی رانی پدمنی بیٹھی جو بہت خوبصورت تھی۔ دوسری طرف سامنے کی عمارت میں بڑا سا آئینہ دیوار پر لگا تھا۔ اس آئینہ میں نیچے کی بالمقابل عمارت دکھائی دیتی تھی۔ سلطان علاء الدین خلجی نے اس آئینہ میں رانی پدمنی کا عکس دیکھا۔ وہ اس پر فریفتہ ہو گیا۔ مگر پدمنی نے سلطان کا پیغام قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری راجپوت خواتین کے ساتھ جوہر (خود سوزی) کے ذریعہ اس نے اپنا خاتمہ کر لیا ۔ بورڈ میں اس کی بابت یہ الفاظ درج ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ سلطان خلجی نے پدمنی کو آئینہ کے ذریعہ دیکھا تھا :
Khilji is said to have seen her through mirrors.
چتور گڑھ کی ایک قابل دید چیز وجے استمبھ (Tower of victory) ہے ۔ یہاں ایک بہت بڑا قلعہ ہے۔ اس قلعہ کے اندر یہ استمبھ واقع ہے :
‹ Previous page Next page › Contents of July 1997 All issues