Al-Risala · July 1997 · page 46

Khilji is said to have seen her through mirrors.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۷، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز

کلکتہ کے ادارہ سنٹر فار ہند و مسلم انڈر اسٹینڈنگ کی طرف سے ۹ نومبر ۱۹۹۶ کو ایک سمینار ہوا۔ یہ سمینار بنگلہ اکیڈمی ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور سیکولرزم کا مستقبل (فیوچر آف سیکولرزم) کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔ اس خطاب کے بیشتر اجزاء اسی دن کلکتہ ٹی وی سے نشر کئے گئے اور بنگلہ اخباروں میں شائع ہوئے ۔

علامہ اقبال یونانی میڈیکل کالج کے زیراہتمام مظفر نگر میں ایک سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع تھا اقلیت کے مسائل۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور مذکورہ موضوع پر تقریر کی۔ ان کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ انڈیا مسلمانوں کے لئے کوئی پرابلم کنٹری نہیں ۔ یہاں ان کے لئے ہر قسم کی ترقی کے لئے وسائل موجود ہیں۔

س بھارتیہ آریہ پر تند ھ سبھا کی طرف سے ۱۲ نومبر ۱۹۹۶ کو گاندھی بیس فاؤنڈیشن نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی ۔ اس کا موضوع ملک میں مکمل شراب بندی تھا۔ انھوں نے اس موضوع پر اپنے خیالات پیش کئے ۔ ایک سوال یہ تھا کہ شراب بند کرنے سے اٹھارہ ہزار کروڑ روپیہ سالانہ کاریونیو کا نقصان ہو گا ۔ وہ کہاں سے پورا ہو گا ۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ شراب نوشی کا بہت گہرا تعلق جرائم سے ہے۔ شراب نوشی بند ہو گی تو جرائم گھٹیں گے۔ اس طرح کرائم کنٹرول کا خرچ بہت کم ہو جائے گا۔ اس کی مثال سعودی عرب ہے۔ وہاں شراب بندی اور دوسرے اسباب سے جرائم بہت کم ہوتے ہیں۔ چنانچہ کرائم کنٹرول کا غیر ضروری خرچ بچ کر سوشل ویلفیئر کی مدوں میں استعمال ہوتا ہے جس سے عوام کو غیر معمولی فائدہ حاصل ہوا ہے۔

۱۰ دسمبر ۱۹۹۶ کو مایا میگزین کے نمائندہ مسٹر پی ڈی گوتم نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ بنیادی موضوع یہ تھا کہ ۱۹۹۶ کا سال مسلمانوں کے لئے کیسا سال تھا۔ اس سلسلہ میں بتایا گیا کہ ۱۹۹۶ میں مسلمان ہر لحاظ سے آگے بڑھے ہیں۔ وہ مزید جوش کے ساتھ تعلیم کے میدان

‹ Previous page Next page › Contents of July 1997 All issues

Printed page