Al-Risala · January 1997 · page 43

It is absolutely incorrect

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۷، صفحہ ۴۳

پہلے انھوں نے بی بی سی پر سنا کہ اٹلی میں اگر چہ سیاسی عدم استحکام کا مسئلہ ہے۔ اس کے باوجود اقتصادی شرح ترقی (rate of growth) کے اعتبار سے اٹلی پورے یورپ میں سب سے آگے ہے۔ ایک ہندوستانی، جو عرصہ سے یورپ میں رہتے ہیں۔ ان سے میں نے پوچھا کہ یورپ کے شہروں میں آپ نے خاص چیز کیا دیکھی۔ انھوں نے کہا کہ سکون۔ میں نے کہا کہ یہ صحیح ہے۔ مگر میرا خیال ہے کہ یورپ کے شہروں کی سب سے زیادہ ممتاز صفت وہاں کی ریاضیاتی صحت ہے۔ ہر چیز اور ہر پہلو میں نظر آتی ہے :

The most striking feature of European cities is the mathematical precision which you see there in every thing and in every aspect. فلائنس کو اور اسی طرح یورپ کے دوسرے شہروں کو دیکھ کر بار بار میرے ذہن میں یہ سوال آتا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ دین باطل کے علمبرداروں میں ہر طرف سلیقہ مندی ہے۔ اور دین حق کے حاملین کے یہاں ہر طرف بد سلیقگی دکھائی دیتی ہے۔ میں برسوں سے اس پر غور کرتا رہا ہوں۔ آج ۲۴ اکتوبر کی صبح کو اس کا جواب میرے ذہن میں آیا ۔ کم از کم ذاتی طور پر میں مطمئن ہو گیا کہ یہی اس سوال کا صحیح جواب ہے۔

جواب یہ ہے کہ اس فرق کا تعلق دین باطل یا دین حق سے نہیں ہے۔ بلکہ اس کا تعلق تمام تر اس رد عمل سے ہے جو جدید سائنسی انقلاب کے مقابلہ میں دونوں نے اختیار کیا۔ جدید سائنسی انقلاب جب ظاہر ہوا تو دین باطل کے علمبرداروں نے اس کو دل و جان سے قبول کر لیا۔ اس کے برعکس دین حق کے علمبرداروں نے اس کو اپنا دشمن سمجھا اور اس کو حقارت کے ساتھ رد کر دیا۔ دین باطل کے علمبرداروں کے یہاں ہر چیز میں جو نظم اور سلیقہ دکھائی دیتا ہے وہ ان کے مذہب کی دین نہیں ہے بلکہ تمام تر سائنس کی دین ہے۔ اسی طرح دین حق کے علمبرداروں کے یہاں جو بد نظمی اور بد سلیقگی نظر آتی ہے وہ بھی ان کے مذہب سے نہیں آئی ہے۔ وہ صرف اس کوتاہی کا نتیجہ ہے کہ سائنس کو اپنے لئے اجنبی یا خلاف اسلام سمجھ کر وہ اس سے دور ہو گئے۔ سائنس کیا ہے۔ سائنس نظم فطرت کا انکشاف ہے۔ سائنس خدا کی چھپی ہوئی نعمتوں کا ظہور ہے۔ سائنس حقائق عالم کا تعارف ہے۔ سائنس حسن تخلیق کو دریافت کر کے اس کو انسانی دنیا

‹ Previous page Next page › Contents of January 1997 All issues

Printed page