Kelaty Trading Company
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۷
کے ذریعہ کافی دور سے اس کا فوکس لیا جائے ۔ تاہم دور سے فوکس لینے کی شکل میں بھی یہ صورت بدستور قائم رہتی ہے کہ اسی جغرافی فرق کی بنا پر تصویر میں بیت المقدس (قبة الصخرة) نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے اور مسجد اقصیٰ اس کے پیچھے صرف غیر نمایاں انداز میں نظر آتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہجرت کے بعد جس زمانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس کو اپنا قبلہ بنایا ، اس وقت وہاں موجودہ گنبد نہ تھا، اس وقت صرف سنگ خارا کی ایک چو کور چٹان تھی۔ یہی چٹان یہودیوں کا قبلہ بھی تھا اور عارضی طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبلہ بھی۔ گویا قبلہ یہود یا قبلہ اول دونوں ہی ”صخرہ“ ہیں نہ کہ وہ سنہراگنبد‘‘ جس کو بیت المقدس کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ گنبد اس وقت سرے سے موجود ہی نہ تھا۔ ابو جعفر محمد بن جریر الطبری (م ۳۱۰ھ) نے اپنی تفسیر قرآن میں قبلہ اول کے مسئلہ پر تفصیل کے ساتھ لکھا ہے۔ خلاصہ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے ہی مدینہ کے مسلمان (انصار) بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۶۲۲ء میں مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو آپ نے بھی اسی کے مطابق عمل فرمایا۔ اس کی وجہ اہل کتاب کی تالیف قلب تھی ( فاختار بيت المقدس لكي يتألف أَهْلُ الكتاب)
بیت المقدس کتنے عرصہ تک قبلہ رہا ، اس میں اختلاف ہے۔ بعض روایتوں کے مطابق، سولہ ماہ ، بعض کے مطابق سترہ ماہ اور بعض کے مطابق انیس ماہ ۔ غالباً اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ جن راویوں نے انصار کے زمانہ کو شامل کر کے بتایا انھوں نے زیادہ مدت بتائی، اور جنہوں نے صرف رسول اللہ ﷺ کی مدت کو بتانا چاہا انھوں نے کم مدت بیان کی۔
اس وقت بیت المقدس کی موجودہ عمارت (قبه) موجود نہ تھی۔ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم نے در اصل صخرہ (چٹان) کو قبلہ بنایا تھا جس کو یہود مقدس سمجھتے تھے اور وہی یہود کا قبلہ تھا (كان يستقبل صخرة بيت المقدس وهي قبلة اليهود) تفسیر طبری ۲/۲-۵ ابن کثیر نے حضرت عمر کے سفر کے بارے میں ایک روایت یہ نقل کی ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ مدینہ سے گھوڑے پر بیٹھ کر روانہ ہوئے تاکہ سفر تیزی سے طے ہو سکے۔ اور مدینہ میں حضرت علیؓ کو اپنا قائم مقام مقرر کیا۔ اس طرح چلتے ہوئے وہ جابیہ (سرحد فلسطین) پر پہنچے (البدایہ والنہایہ ، ۵۶/۷)
‹ Previous page Next page › Contents of September 1997 All issues