Al-Risala · September 1997 · page

Kelaty Trading Company

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۷

اس کی تردید کی ۔ انھوں نے کہا کہ فتنہ کو اصحاب رسولؐ نے جنگ کر کے ختم کر دیا (قد فعلنا) اور جب فتنہ ختم ہو گیا تو اب جنگ کس لیے (فتح الباری، بشرح صحیح البخاری (۱۶۰/۸) میں نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمر کے اس قول کے مطابق ، خلافت راشدہ کے بعد ہی اس فتنہ (مذہکی جبر) کاخاتمہ ہو گیا جس کے خلاف جنگ کا حکم دیا گیا تھا۔ اور جب مذہبی جبر ختم ہو جائے تو اس کے بعد پرامن دعوتِ اسلام کا زمانہ آجاتا ہے نہ کہ غیر ضروری طور پر تشدد دانہ جنگ کا۔ حقیقت یہ ہے کہ خلافت راشدہ کے بعد مسلمانوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں جو لڑائیاں کی ہیں وہ ملک گیری کی لڑائیاں تھیں نہ کہ حقیقی معنوں میں جہاد فی سبیل اللہ ۔ ۲۹ اگست ۱۹۹۵ بی صبح نو دوبار اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کی زیارت کے لیے روانہ ہوا۔ میرے ساتھ ایک مسلمان اور دو مسیحی تھے۔ ہم لوگ ایک گیٹ پر پہنچے۔ وہاں اسرائیلی پولیس کے دو آدمی تھے۔ انھوں نے عربی اخلاق کے مطابق گفتگو کی۔ مرحبا، صباح الخیر، اھلاً وسھلاً جیسے کلمات سے ہمارا استقبال کیا۔ مگر انھوں نے کہا کہ اس گیٹ سے صرف مسلم جا سکتے ہیں۔ آپ کے مسیحی دوست کو سیاحوں والے گیٹ سے داخلہ ملے گا۔ ہم لوگ چلتے ہوئے دوسرے گیٹ پر پہنچے تو وہاں بھی پولیس کے دو آدمی تھے اور انھوں نے بھی دوبارہ یہی جواب دیا۔ پھر ہم لوگ روانہ ہو کر تیسرے گیٹ پر پہنچے تو وہاں بھی ہم کو یہی جواب دیا گیا۔ آخر کار ہم چوتھے دروازے پر (دیوار گریہ کے قریب) پہنچے۔ وہاں سب کو بیک وقت داخلہ دیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد امین السماعیلی(المغرب) (المغرب) نے کہا: القضية كلها مادية ۔ چوں کہ مسلمانوں کے لیے داخلہ فری ہے۔ مگر غیر مسلم سیاحوں کو داخلہ کے لیے ٹکٹ لینا پڑتا ہے، اس لیے ان کے داخلہ کے لیے ایک گیٹ مخصوص کر دیا گیا ہے۔ جہاں تک مسلمان کا تعلق ہے، وہ کسی بھی دروازہ سے بغیر ٹکٹ داخل ہو سکتے ہیں۔

آج میں دوسری بار مسجد اقصی میں داخل ہوا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ اس وقت اسرائیل کے اعتبار سے ۹ بجے صبح کا وقت تھا اور ہندوستان کے لحاظ سے ساڑھے گیارہ بجے کا ۔ نماز پڑھتے ہوئے دل بھر آیا۔ سجدہ میں روتے ہوئے دعا کے یہ الفاظ نکلے کہ خدایا، زمانہ کا فرق تیرے نزدیک کوئی جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں امامت کر رہے تھے اور ان کے پیچھے انبیاء صف باندھ کر نماز ادا کر رہے تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1997 All issues

Printed page