Kelaty Trading Company
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۷
اس کے بعد ہم لوگ بیت المقدس (قبۃ الصخرہ) میں داخل ہوئے۔ اس کا سنہری گنبد اس وقت سورج کی روشنی میں نہایت شان کے ساتھ چمک رہا تھا۔ وہاں بھی دو رکعت نماز ادا کی اور اپنے لیے اور دوسرے لوگوں کے لیے دعائیں کیں۔
شیخ الازھر جاد الحق علی جاد الحق نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی قدس جا نے کے لیے نہیں سوچا جب کہ وہ اسرائیلی قبضہ کے تحت ہو۔ اللہ کے حکم سے میں اس کی آزادی کے بعد وہاں جاؤں گا (لم افکر ابداً فی زیارة القدس وهی تحت الاحتلال الاسرائیلی۔ وسوف ازورها باذن الله بعد تحریرها) الدعوة، الرياض، العدد ۰۰، ۴۱، ۲۵ شعبان ۱۴۱۵ھ، ۲۶ جنوری ۱۹۹۵ء، صفحه ۲۵ مگر شیخ جاد الحق علی جاد الحق ۶۹ سال کی عمر میں ۱۵ مارچ ۱۹۹۶ء کو قاہرہ میں انتقال کر گئے۔ اور وہ قدس کی زیارت نہ کر سکے۔ اس سفر کے دوران میں نے جب مسجد اقصی میں نماز پڑھی اور وہاں ان غیر معمولی کیفیات کا تجربہ کیا جو کسی بھی دوسرے مقام پر ممکن نہیں، تو میں نے سوچا کہ شیخ الازھر کا فیصلہ کوئی صحیح فیصلہ نہیں تھا۔ دینی رزق کے حصول میں سیاسی قبضہ کو مانع بنانا سنت رسول کے خلاف ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ میں نماز پڑھی جب کہ وہ مشرکین کے قبضہ میں تھا۔ اسی طرح آپؐ نے سفر معراج میں مسجد اقصی میں نماز ادا کی۔ حالاں کہ اس وقت اس پر ایران کے مشرک بادشاہ کی حکومت قائم تھی۔ شاید لوگوں کو روحانی یا فت کی قیمت نہیں معلوم ، اس لیے وہ سیاسی قضیوں کو غلو آمیز اہمیت دے کر اپنے آپ کو اس نعمت سے محروم کیے ہوئے ہیں (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، فکر اسلامی کا باب، الفصل بین القضیتین) موجودہ زمانہ میں بین اقوامی طور پر مسلمہ قانون کے تحت ہر آدمی کو یہ آزادی ہے کہ وہ جہاں چاہے جائے مگر مذکورہ غلط پالیسی کی بنا پر ساری دنیا کے مسلمانوں نے یروشلم کا سفر ترک کر رکھا ہے۔ اس کا بھیانک نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مسلمانوں کو یروشلم اور اسرائیل کے حقیقی حالات کا سرے سے پتہ ہی نہیں۔ ساری دنیا کے مسلمان ایک ایسے دشمن کے خلاف لڑائی چھیڑے ہوئے ہیں جس کے بارہ میں خود ساختہ پروپیگنڈوں کے سوا انھیں کچھ اور نہیں معلوم۔ حتیٰ کہ آمد و رفت نہ ہونے کے نتیجہ میں انھیں یہ بھی نہیں معلوم کہ قدس کیا ہے اور مسجد اقصی کیا ہے۔ دنیا کے تقریباً ۹۹ فی صد مسلمان قدس ہی کو مسجد اقصی سمجھتے ہیں۔ جب کہ دونوں نہ صرف یہ کہ ایک دوسرے سے الگ ہیں بلکہ ان کی نوعیت
‹ Previous page Next page › Contents of September 1997 All issues