Al-Risala · September 1997 · page

With peace every thing, without peace nothing.

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۷

غیر مسلم کی طرف سے قتال کیا جائے تو داعی بھی دفاع کرے گا ۔ ان کا پورا انداز پر جوش مجاہدانہ تھا۔ صدراجلاس نے اپنی تقریر کے لیے خیرمقدمی کلمات کہے۔

۲۹ اگست کو دوپہر کے سیشن میں کئی تقریریں تھیں۔ ربی ڈیوڈ روزن (David Rosen) نے اپنی پر جوش انگریزی تقریر میں یروشلم کی زبردست تعریف بیان کی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں جو حسن اتارا گیا اس کا دس میں سے نو حصہ یروشلم کو دیا گیا اور باقی ایک حصہ ساری دنیا میں تقسیم کیا گیا۔ انھوں نے یہودیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں صرف رہنے کے لیے نہیں ہیں بلکہ اس لیے ہیں کہ ہم یروشلم سے محبت کریں :

We are here not just to live in Jerusalem, but to love Jerusalem. آج کے سیشن میں میں نے آدھ گھنٹہ کا ایک پیپر پیش کیا۔ اس انگریزی پیپر کا خلاصہ یہ تھا کہ یروشلم میں تین مذاہب (یہودیت، عیسائیت اور اسلام) کے درمیان جو نزاع پیدا ہوگئی ہے اس کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت پر عمل کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔ وہ ہے میرے لفظوں میں الفصل بین القضيتين ما عدم الخلط بین الشیئین ہے۔ معراج کے موقع پر پیغمبر اسلام خدائی انتظام کے تحت مکہ سے یروشلم آئے اور یہاں مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی۔ اس وقت یروشلم پر مشرک ایرانیوں کی حکومت تھی۔ آپ نے سیاسی اشو کو مذہب سے الگ رکھا۔ اگر آپ ایسا نہ کرتے تو اس وقت آپ ایک ایسی مسجد میں نماز نہ ادا کرتے جو عملاً غیرمسلموں کے سیاسی اقتدار کے تحت تھی (یہ مقالہ پوری شکل میں الرساله نومبر ۱۹۹۵ میں دیکھا جاسکتا ہے) یہودی علماء اور دانشوروں کی باتوں اور ان کی تقریروں کو سن کر مجھے احساس ہوا کہ ان کے اندر وہ نفسیات مزید اضافے کے ساتھ موجود ہے جو موجودہ مسلمانوں میں ہے۔ یعنی "فخر" کے ساتھ کہو ہم یہودی ہیں“ میں نے سوچا کہ اس کا راز کیا ہے۔ میری سمجھ میں آیا کہ اس کا راز یہ ہے کہ بائبل میں دور اول کے یہودیوں کے بارہ میں جو باتیں ہیں اس کو وہ اپنے اوپر چسپاں کر رہے ہیں۔ اور بعد کے زوال یافتہ یہودیوں کے بارہ میں جو باتیں ہیں اس کو انھوں نے نظر انداز کر رکھا ہے۔ ٹھیک ایسا ہی خود مسلمان بھی کر رہے ہیں۔ قرآن وحدیث میں دورِ اول کے اہل ایمان کے بارہ میں جو باتیں ہیں موجودہ مسلمانوں نے اپنے آپ کو اس کا مصداق بنا رکھا ہے۔ اور اس

‹ Previous page Next page › Contents of September 1997 All issues

Printed page