خبرنامه اسلامی مرکز، 11
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۷، صفحہ ۴۶
خبرنامه اسلامی مرکز، 11
ایک انٹرنیشنل مذہبی کانفرنس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے روم (اٹلی) کا سفر کیا۔ یہ کانفرنس 4۔ 10 اکتوبر 1996 کو تھی۔ اس موقع پر دو پیپر پیش کیے اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں، اس کانفرنس میں 80 ملکوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس کی روداد ان شاء اللہ الرسالہ میں سفر نامہ کے ذیل میں شائع کردی جائے گی۔
انگریزی اخبار راشٹریہ سہارا کے نماینده مسٹر عمران احمد شاہ نے 13 اکتوبر 1996 کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر فتویٰ اور قضا سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ سیاسی فتوے دینا اسلام کا ایکسپلانیشن ہے نہ کہ اسلام کی تعمیل۔ مالب (ہریانہ) میں ایک نئی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ 15 اکتوبر 1996 کو وہاں ایک افتتاحی جلسہ تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور وہاں مسجد کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ خلاصہ یہ تھا کہ مسجد دینی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ اس ادارہ کو اگر موثر طور پر زندہ کیا جائے تو وہ اصلاح ملت کا اہم ذریعہ بن جائے۔
سوادھیائے تحریک کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 1996 کو بمبئی میں ایک بہت بڑا جلسہ ہوا۔ جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی۔ اور انسانی فلاح کے موضوع پر خطاب کیا۔ بمبئی میں اس کے علاوہ بھی کئی پروگرام ہوئے۔ اس کی تفصیل ان شاء اللہ الرسالہ میں سفرنامہ کے تحت شائع کردی جائے گی۔ صدر اسلامی مرکز نے اکتوبر 1996 کے آخری ہفتہ میں حیدر آباد کا سفر کیا۔ وہاں جامعہ ریاض البنات اور جامعہ ریاض الاسلام اور مدینہ ایجوکیشنل سنٹر میں خطابات کے پروگرام ہوئے۔ اس سفر کی رو داد ان شاء اللہ سفرنامے کے تحت شائع کردی جائے گی۔
26 اکتوبر 1996 کو دہلی کے سیاسی لیڈر نے کچھ صحافیوں پر جارحانہ حملہ کیا تھا۔ اس موضوع پر نیشن اینڈ دی ورلڈ (انگریزی) کے نمائندہ نے ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ جمہوری روایات اور دستور ہند کے سراسر خلاف تھا۔ اگر بالفرض کسی صحافی نے کوئی زیادتی کی تھی تو مذکورہ لیڈر کو خود حملہ کرنے بجائے پولیس کو بلانا چاہیے تھا۔ ایک سوال کے
‹ Previous page Next page › Contents of January 1997 All issues