Al-Risala · October 1997 · page 7

سفر نامہ فلسطین ۷

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۷، صفحہ ۷

ہے ۔ عربی کا مثل ہے کہ آنکھ سے دور تو دل سے بھی دور (البعيد عن العين بعيد عن القلب) یہودی یہ چاہتے ہیں کہ مسجد اقصی کو مسلمانوں کی آنکھ سے دور کر دیں ، اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ ان کے دل سے بھی دور ہو جائے گی ۔ اور یہی یہودی جب اس کو ڈھائیں گے تو مسلمانوں کو خبر بھی نہیں ہوگی کہ مسجد اقصی ڈھادی گئی ہے ۔

اس قسم کی باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ یہ ۸۰ فی صد کا معاملہ نہیں ہے ، بلکہ مضمون نگار سمیت تمام ہی مسلمان اس مسئلہ کی حقیقی نوعیت سے بے خبر ہیں ۔

یروشلم میں یہودیوں کی سب سے زیادہ مقدس چیز دیوار گر یہ ہے ، اور مسلمانوں کی سب سے زیادہ مقدس چیز مسجد اقصی ۔ عجیب بات ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل متصل ہیں ۔ ذیل کی تصویر مسجد اقصی کا خارجی منظر پیش کرتی ہے ۔ اوپر کے حصہ میں مسجد کا گنبد اور اس کی بلند دیوار ہے ۔ اور نیچے اس سے بالکل ملی ہوئی دیوار گر یہ ہے جس کا ایک جزو تصویر میں دکھائی دے رہا ہے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1997 All issues

Printed page