Al-Risala · October 1997 · page 35

زیادہ اہم مسئلہ

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۷، صفحہ ۳۵

زیادہ اہم مسئلہ

ریحاوم زیوی (Rehavam Zeevi) اسرائیل کی فوج میں ایک آرمی جنرل تھے۔ ان کی عمر اب ۶۳ سال ہے۔ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ پالی ٹکس میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس وقت وہ اسرائیل کی پارلیمنٹ (Knesset) کے ممبر ہیں۔ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کو اسرائیل میں پرو ٹرانسفر (protransfer) کہا جاتا ہے۔ یعنی اس نظریہ کے حامی کہ عربوں کو فلسطین سے نکال کر انھیں دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے ۔

امریکی میگزین نیوز ویک (Newsweek) کے نمائندہ اسٹینگر (Theodor Stanger) نے ان سے اسرائیلی پارلیمنٹ کے دفتر میں ملاقات کر کے ان کا انٹرویو لیا۔ ایک سوال و جواب یہ تھا : (نیوز ویک ۱۲ نومبر ۱۹۹۰ صفحہ ۵۶)

س : کیا آپ فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں ؟

ج : فلسطینی لوگوں کے لیے واحد حل یہودیوں سے علیحدگی ہے۔ ہر قوم اپنے باپ دادا کی زمین کی طرف لوٹنے کا حق رکھتی ہے۔ ہم یہودی اپنے باپ دادا کی زمین کی طرف لوٹ آئے ہیں۔ فلسطینیوں کے باپ دادا یہاں سعودی عرب ، سوڈان اور لیبیا سے آئے تھے (اس لیے وہ دوبارہ وہاں لوٹ جائیں)

س : کیا آپ دس لاکھ سے اوپر ان فلسطینیوں کو زبردستی بسوں اور ٹرکوں میں بھریں گے اور انھیں لے جا کر باہر ڈال دیں گے ؟

ج : مسٹر زیوی نے جواب دیا کہ نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عرب ممالک انھیں اپنے یہاں بلا لیں یا فلسطینی خود ایسا کریں کہ وہ ڈیڑھ لاکھ ، دو لاکھ سالانہ کی تعداد میں یہاں سے جانا شروع کریں ۔ چند سال کے بعد یہاں کوئی مسئلہ نہ ہوگا :

In a few years, there would be no problem. (p. 56)

یہ ایک انتہا پسند یہودی کی بات ہے ۔ اس طرح کے انتہا پسند افراد ہر قوم میں ہوتے ہیں۔ نہ صرف دوسری قوموں میں بلکہ خود مسلمانوں میں بھی ایسے انتہا پسند افراد مل سکتے ہیں مگر ایسے انتہا پسند افراد کبھی کسی قوم میں قبول عام حاصل نہیں کرتے ۔ ان کے لیے صرف یہ انجام مقدر ہے کہ

‹ Previous page Next page › Contents of October 1997 All issues

Printed page