Al-Risala · October 1997 · page 44

مرغ زیرک چوں بدام افتد تحمل بایدش

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۷، صفحہ ۴۴

بذریعہ کار طے ہوا۔ تل ابیب سے ایل آیل کی فلائٹ ۸۱ کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ ل ابیب پر اپنے گھر پر ہے، ہم لوگ آہرین ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ابیب پر ایک طائرانہ نظر ڈال لوں۔ یہ ایک ماڈرن شہر ہے ۔ یہ میڈیٹرینین کے کنارے واقع ہے اور اسرائیل کا سب سے بڑا شہری مرکز ہے۔ یہ ایک قدیم بستی کو ترقی دے کر ۱۹۵۰ء میں بسایا گیا ہے۔ تل ابیب اور حیقہ اور یروشلم میں اسرائیلی آبادی کا تقریباً ۵۵ فی صد حصہ رہتا ہے ۔ ایل آل کی ایر ہاسٹس اخبارات لے آئی۔ یہ انگریزی اور عبرانی کے اخبارات تھے۔ میرے قریب بیٹھے ہوئے اسرائیلی تاجر نے عبرانی اخبار لیا۔ اس تقریب سے ان سے عبرانی زبان کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ اسرائیل میں سب سے بڑا عبرانی اخبار ایدوست (Y'edio) ہے۔ اس کے معنی ہیں تازہ خبریں ۔ اس کے بعد نمبر ۲ کا اخبار ماریو (Maariv) ہے۔ عبرانی زبان دائیں سے بائیں کی طرف لکھی جاتی ہے۔ اس کے طرزِ تحریر کا ایک نمونہ یہ ہے : חברת אל על שמחה להציג בפניכם תרגילי "התעמלויות כסא", שניעדו לשפר את הרגשתכם בזמן הטיסה. את התרגילים, המיועדים לאנשים בריאים, מומלץ לבצע מספר פעמים במשך הטיסה (8-5 פעמים כל תרגיל, בקצב איטי). את התרגיל האחרון רצוי לבצע כשעה לפני הנחיתה. אין להתעמל מיד לאחר הארוחה, אלא כשעה וחצי אחריו. תרגילים 1, 2, 3, 7-1 יש לבצע לשני הצדדים. תיהנו!

مذکورہ تاجر سے میں نے پوچھا کہ عبرانی تو ایک مردہ زبان تھی ۔ پھر اتنی کم مدت میں وہ اسرائیل کی ایک زندہ قومی زبان کس طرح بن گئی۔ اس نے کہا کہ عبرانی اگر چہ ہمارے یہاں عام استعمال میں نہیں تھی ۔ مگر عام طور پر لوگ عبرانی کو سمجھتے تھے۔ کیوں کہ دعا اور عبادت میں وہ اس کو روزانہ استعمال کرتے تھے۔ چنانچہ جب اس کو قومی زبان بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو آسانی سے عبرانی زبان قومی زبان کے طور پر رائج ہو گئی۔ اور یہ صرف ایک شخص کی کوششوں سے ہوا۔ پاکستان میں کچھ رہنماؤں نے چاہا کہ عربی زبان وہاں کی قومی زبان بن جائے۔ مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ حالاں کہ پاکستان میں بھی تمام مسلمان عربی کو دعا اور عبادت کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اس فرق کا سبب یہ ہے کہ یہودیوں کو صرف عبرانی کے الفاظ نہیں رٹائے جاتے تھے بلکہ اس کا مطلب بھی انھیں پڑھایا گیا تھا۔ پاکستان کے مسلمانوں کو صرف عربی کے الفاظ یاد کرائے گئے تھے ، اس کے مفہوم سے وہ نا آشنا تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1997 All issues

Printed page